قلات: آٹھ سالہ عمران عالیزئی سے اجتمائی زیادتی کے بعد بیمانہ قتل کے خلاف آل پارٹیز قلات کی جانب شدید غم و غصہ کا اظہار اسفاک قاتلوں کی کی گرفتاری شفاف تحقیقات اور قاتلوں کو کیفر کردار پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے مشترکہ پریس کانفرنس سے آل پارٹیز کے رہنماؤں کا خطاب اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل۔
شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین میر منیر احمد شاہوانی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ترضمان حافظ محمد قاسم فاروقی نیشنل پارٹی کے رہنماء عبدالستار مغل بی این پی کے رہنماؤں سردار زادہ نعیم جان دہوار عبدالحلیم مینگل میر عبدالفتاح عالیزئی جمعیت نظریاتی کے صوبائی رہنماء میر مبارک خان محمد حسنی پی پی کے ضلعی صدر عصمت اللہ کیازئی پی ٹی آئی کے ضلعی ضنرل سیکریٹری محمد ابراھیم بلوچ یوتھ سوشل ویلفیئر ونگ کے۔
صدر شاہ خالد بلوچ زمیندار کسان اتحاد کے رہنماء حاجی عبدالوہاب قبائلی رہنماء سردار زادہ میر جہانزیب جتک،عبدلمنان عالیزئی و دیگر نے کہا کہ کلی پس شہر پہاڑی علاقہ میں ہو نے والا دلخراش واقع کہ جس میں محمد عمران عالیزئی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔
اور اسکے قاتلوں کی گرفتاری اور سخت سے سخت سزا ملنے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے اس مشکل کی گھڑی میں انہیں تنہاء نہیں چھوڑے گئی انہوں نے مزید کہا کہ اگر معصوم عمران کے قاتلوں کو 48گھنٹوں تک گرفتار نہیں کیا گیا اور اصل حقائق عوام کے سامنے نہیں لایا گیا تو سخت احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔