کوئٹہ: صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے علا قے اربا ب کر م خان روڈ رند اسٹریٹ میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ہیں۔ایدھی ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ کے اربا ب کرم خان روڈرند اسٹریٹ میں فا ئرنگ سے ایک شخص اسد اللہ ولد حاجی بلند خان قوم سمالانی جاں بحق۔
جبکہ سیف اللہ ولد حاجی بلند خان سمالانی اورصفی اللہ ولد حاجی بلند خان سمالانی زخمی ہو گئے زخمیوں اور جاں بحق شخص کو ایدھی ایمبو لینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مقتول کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کا علا ج معالجہ جا ری ہے۔اس سلسلے میں مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔