کوئٹہ: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کیچ کے صدر اکبر علی اکبر کی قیادت میں کیچ کے 114 بلاجوا ز برطرف کئے گئے مرد و خواتین اساتذہ کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے جی ٹی اے کے سیکریٹری اطلاعات ونشریات محمد صدیق مشوانی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کیچ کے 114 مرد و خواتین اساتذہ کو غیر حاضر ظاہر کر کے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا تھا۔
اور برطرف کئے گئے اساتذہ گزشتہ سولہ ماہ سے اپنی بحالی کے لیے سراپا احتجاج ہیں برطرف اساتذہ نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر احتجاج جاری رکھا ہوا ہے تفصیلات کے مطابق کیمپ کے تیسرے روز نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی۔
جی ٹی اے آئینی کے صدر مجیب اللہ غرشین،ذوالفقار علی بگٹی،جونیئر ٹیچرزایسوسی ایشن کے صدر محمد یوسف کاکڑ، بی این پی گوادرکے سابق صدر سرفراز،ایڈووکیٹ خدائے نور خان ودیگر سیاسی وسماجی تنظیموں کے نمائندوں اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور برطرف کئے گئے اساتذہ کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔