کوئٹہ: نیب بلوچستان نے محکمہ صحت میں کرپشن کے تحقیقات کیلئے سابق اسپشل سکریڑی صحت کپتان ریٹائرڈ ظفر طاہر عباسی کو طلب کرلیا ہے۔ نیب بلوچستان نے کورونا کے دوران اربوں کی غیر معیاری ادویات کی خریداری اور کاغذوں میں کی محکمہ صحت بلوچستان میں ہونے والے خریداری میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرلیا ہے اہم شخصیات کی گرفتاریاں متوقع ہے۔
ذرائع نے آن لائن نیوز کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس سلسلے میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو متعدد شکایت موصول ہوئی تھی چیئرمین نیب نے اسکا سختی نوٹس لیتے ہوئے نیب بلوچستان کو فوری تحقیقات کرنے اور ملوث اہلکاروں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ اس سلسلے میں ہونے والے کرپشن میں اہم اور اعلی عہدوں پر تعینات اہلکاروں کے نام تحقیقات کے دوران سامنے آئیے ہیں۔
جن کی ملی بھگت سے یہ سب کچھ کیا گیا ہے اور انہوں نے بھاری بھر رقوم محکمہ صحت و دیگر محکموں کے من پسند اہلکاروں کو جاری کرکے جبکہ خریداری کے حوالے دی جانے والی احکامات کے سرکاری کاغذات مبہم اور غیر واضح دی ہے۔
جبکہ زبانی طور پر من پسند افراد اور کمپنوں سے خریداری کرنے کا انکو کہہ دیا تھا اس سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے نیب بلوچستان نے سابق اسپشل سکریڑی صحت کپتان ریٹائرڈ ظفر طاہر عباسی کو 27 اکبوتر کو 12 بجے نیب بلوچستان کے دفتر واقع شارع گلستان کوئٹہ میں طلب کرلیا ہے۔