|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2020

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کر تے ہوئے کہاہے کہ فرانس سے پا کستانی سفیر کو فوری طور پر طلب کر کے ان کی تمام اشیاء کا بائیکاٹ کیا جائے،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے، پیپلز پارٹی اس حوالے سے بھر پور احتجاج کرے گی۔

اپنے جاری کر دہ بیان میں میر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو ایک نظریئے پر متفق ہونا ہو گا اسلامی ممالک کے اتحاد سے ہی مسلمانوں کو دنیا میں اپنا کھو یا ہوا مقام مل سکتا ہے اسلام ایک امن پسند دین ہے دنیا کو اسلامو فو بیا سے نکالنا ہو گا دنیا میں امن کا قیام اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ممکن بنا یا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور خاص کر پاکستان میں گستاخانہ خاکے ہٹانے اور معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پشاور بم دھما کے کی مذمت کر تے ہیں واقعہ سے متعلق وفاقی وزیر کی پیشن گوئی پر انہیں گرفتار کر کے تحقیقات کی جائے کہ وفاقی وزیر دہشت گردوں کی سرپرستی تو نہیں کر رہے ہیں جو دھماکے سے پہلے ہی اطلاع دیتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے پاکستان ایک پرامن ملک ہے شر پسند عناصر ملک کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں ہمارے دروازے ہر محب وطن اور عوام کی خدمت کرنے والے کے لئے کھلے ہیں پاکستان کو پرامن، ترقیافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے کردار ادا کر تے رہیں گے۔