|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2020

کوہلو: فرانس میں نبی کریم ﷺ کے شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پشاور میں دھماکے کے خلاف کوہلو میں ریلی سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں مدارس کے طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے فرانسیسی صدر کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے تفصیلات کے مطابق فرانس میں نبی کریم ﷺ کے شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پشاور میں دھماکے کے خلاف کوہلو میں ریلی۔

شرکاء نے فرانسیسی صدر کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ریلی جامع مسجد کوہلو سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں بینک چوک، صدر بازار سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی ریلی میں جامعہ فیاض العلوم کے طلباء، اساتذہ سمیت مذہبی و سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء سے مفتی خلیل احمد مری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس نے گستاخانہ خاکے شائع کرکے پورے دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا نبی اکرمﷺ کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کی جائے پورے امت آقائے دوجہاں پر جان نچاور کرکے پیغمبرﷺ،آپﷺ کے اہل و عیال اور صحابہ کرام کی حرمت پر آنچ بھی نہیں آنے دینگے پاکستان سمیت عالم اسلام فرانسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

حکومت پاکستان فوری طور پر فرانس سے پاکستان کے سفیر کو واپس بلائے،تمام مسلم ممالک ملعون فرانسیسی حکومت سے اپنے سفارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کر دیں۔