کوئٹہ: بی ایس او پجار کا 23ویں مرکزی کونسل سیشن کا تین روزہ اجلاس اختتام پزیر ہوا۔ زبیر بلوچ چیئرمین جبکہ نادر بلوچ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنازشن پجار کا 23واں مرکزی کونسل سیشن زیر صدارت مرکزی آرگنازر زبیر بلوچ منعقد ہوا مرکزی کونسل سیشن کی شروعات بلوچ راجی سوت سے کیا گیا مرکزی آرگنازر زبیر بلوچ کے افتتاحی خطاب کے بعد مرکزی سیکرٹری رپورٹ مرکزی ڈپٹی آرگنازر نادر بلوچ نے پیش کی۔
اجلاس میں رپورٹ پر زیرحاصل بحث کے بعد تنظیمی امور علاقائی بین الاقوامی سیاسی صورت حال پر کونسلران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اجلاس میں آینی ترامیم پر تمام کونسلران نے طویل بحث مباحثہ کرنے کے بعد مرکزی آرگنازر زبیر بلوچ نے سیشن سے اپنی اختتامی خطاب کی۔جس کے بعد اعوان کی منظوری سے 3رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی اور تمام کارروائی الیکشن کمیٹی کے حوالے کیا گیا۔
آئینی طریقہ کار سے الیکشن پروسیس چلایا گیا مرکزی چیرمین اور سیکرٹری جنرل کے لیے الیکشن کمیٹی کو ایک ایک فارم موصول ہوئے جس کے مطابق زبیر بلوچ چیئرمین نادر بلوچ سیکرٹری جنرل بلامقابلہ منتخب ہوئے باقی عہدوں پر تمام امیدوارں کے ایجنٹس کی موجودگی میں الیکشن کروائی گئی جس کے مطابق سنیئر وائس چیئرمین بوہیر بلوچ، جونیر واس،چیئرمین گورگین بلوچ، سنیئر جوائنٹ سیکرٹری ابرار بلوچ،جونیئر جوائنٹ سیکرٹری وکرم بلوچ سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ۔
مرکزی کابینہ کے عہدوں پر منتخب ہوئے بابل ملک بلوچ صوبائی صدر عابد عمر بلوچ، جنرل سیکرٹری شفقت بلوچ،جونیئر نائب صدر مرید بلوچ، سنیئر جوائنٹ سیکرٹری عید محمد جمالی،جونیئر جوائنٹ سیکرٹری نجیب بلوچ،سیکرٹری اطلاعات برکت بلوچ الیکشن کے ذریعے الیکٹ ہوئے جبکہ سنٹرل کمیٹی کے ممبران میں شکیل بلوچ،بابل بلوچ،حاتم بلوچ، ظریف بلوچ،ظفر زیب بلوچ، ظفر اقبال بلوچ، آغا سلمان شاہ، طارق عزیز بلوچ،گہور بلوچ،جعفر بلوچ،آغا حق نواز شاہ، آصف بلوچ،یعقوب بلوچ ادریس بلوچ منتخب ہوئے۔
اجلاس سے نومنتخب چیئرمین زبیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ طلبہ اپنے صفات میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرکے بی ایس او کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر جاگیرداروں سرمایہ داروں و استحصالی قوتوں کے خلاف سینہ سپرد ہوجائے۔
موجودہ کھٹن حالات میں جہاں بلوچ اپنے پیاروں کی گمشدہ تصاویر سینہ پر رکھ کر درپدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے وہی بلوچ سزرمین بلوچ تشخص خطرات سے دوچار ہے آخر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او پجار بلوچ قومی جہد میں ہمیشہ سے پیش پیش رہی ہے جو بلوچ قوم کے دفاع کے لیے جاری و ساری رہیگا۔