کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے پارٹی کو چھوڑنے کے ممکنہ فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔اپنے ایک مختصر ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ میرے خیال سے جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے درست فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی مسلم لیگ(ن) کی صوبائی صدارت اور پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں تاہم اب تک انہوں نے ذاتی طور پر اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا۔