کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان ا چکزئی نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ملک کے پسماندہ ترین علاقے قلعہ عبداللہ میں تعلیم،صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات جاری ہیں عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمتگار تنظیم ہے۔
اور عوام کی خدمت ہمیں اپنے آکابرین اور قائدین سے ورثے میں ملی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع قلعہ عبداللہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ کے لوگوں کی جانب سے الیکشن کے دوران کئے گئے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ علاقے میں ترقی وخوشحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے انہوں نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ ملک کی پسماندہ ترین علاقہ تھا۔
لیکن اب اس کی پسماندگی ختم ہوکر رہے گی عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمت گار تنظیم ہے اور عوام کی خدمت ہمیں اپنے آکابرین اور پارٹی قائدین سے ورثے میں ملی ہے اور پارٹی آکابرین اور شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے قلعہ عبداللہ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے علاقے میں تعلیم صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
تاکہ لوگوں کو بنیادی ضروریات میسر ہوانہوں نے کہا کہ آئندہ 5سالوں میں قلعہ عبداللہ ترقی یافتہ علاقوں کے برابر ہوگی انہوں نے کہا کہ علاقے کے امن اور ترقی وخوشحالی اولین ترجیح ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بلکہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ہمارے درواز ے عوام کیلئے کھلے ہیں جن کے مسائل موقع پر حل کرنے کی کوشش کرینگے۔