کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مشیر اقلیتی امور دنیش کمار نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ معصوم بچی آرزو مسیحی کو جلد از جلد ان درندوں سے بازیاب کرایا جائے جنہوں نے مبینہ طور پر 13 سالہ معصوم بچی کو حوس کی آگ بجانے کے لئے اغوا کر کے اور جبری طور پر اسکا مذہب تبدیل کروایا جا رہاہے اس عمل سے پاکستان کی تمام مذہبی اقلیتوں میں غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔
اور سراپا احتجاج ہیں چند عناصر کے اس گھٹیا فعل کی وجہ سے ہمارے وطن کی بدنامی ہو رہی ہے اس موقعہ پر سندھ گورنمنٹ کی خاموشی تشویش ناک ہے اسلام امن وسلامتی کا دین ہے اور واضح احکامات ہیں کہ دین میں کوئی جبر نہیں اس طرح کی حرکات پاکستان کے دشمنوں کو پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کا موقعہ فراہم کرتی ہیں حکومت سندھ کو چاہیے کہ ملزمان کے خلاف جلدازجلد کاروائی عمل میں لاکر ذمیدران کو کرار واقعی سزا دلائی جائے۔