کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کی خو بصور تی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس کیلئے شہر کی خوبصورتی کی بحالی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ جس سے شہر کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کوئٹہ شہر میں ترقیاتی اسکیموں کا دودہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار کاکڑ، ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ شہر کی خو بصورتی کیلئے مختلف جگہوں پر باغبانی کی جائے اور تفریحی مقامات بنائے جائیں گے۔ انہوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کچلاک اور ہنہ اوڑک میں جگہ کا بھی معائنہ کیا۔