|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آمریت اور آمریت کے زیر سایہ حکومت قبول نہیں،عوامی رائے کے برعکس سلیکشن کمیٹی کی سلیکٹ شدہ قابض حکومت عوام کی نمائندگی کی اہل نہیں ان کا اقتدار میں رہنا ملک و قوم کی مفاد کیلئے زہر قاتل ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سانگھڑ صوبہ سندھ میں منعقدہ سیرت النبی و تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما مولوی عبدالغنی وہ دیگر ضلعی و مقامی رہنماں نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ قابض حکمران عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں انکی ناقص اور غیر سنجیدہ معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر بہت سی مشکلات کا شکار ہیں اشیائے خردونوش بالخصوص آٹا چینی گھی اور دیگر کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ غریب دشمن اقدام ہے غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید انہیں مہنگائی کے بوجھ تلے دبادینا۔

آمرانہ و شہنشاہانہ زہنیت کی عکاس ہیں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں میں اگر ذرا برابر بھی اخلاقی جرات ہوتی تو وہ ایک دن بھی اقتدار میں نہ رہتے عوامی اعتماد کھونے کے بعد حکمران عوام کی غیظ و غضب سے بچ نہیں سکیں گے۔