|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2020

کوئٹہ: کمشنرکو ئٹہ ڈ ویژن اسفندیار خان نے کہا کہ کو ئٹہ ڈویژن کے تینوں اضلاع میں موسم سرما میں شدید بارشوں اور برف باری کے پیش نظر ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے ایمرجنسی پلان مرتب کیے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو جلداز جلد ریسکو کرکے محفوظ مقامات تک پہنچایا جاسکے اس کے علاوہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں ایمرجنسی کیمپس قیام کیے جائیں تاکہ لوگوں کو وہاں منتقل کیا جاسکے۔

شدید برف باری میں قومی شاہراہوں سے برف ہٹانے اور سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے ہیوی مشینری کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے جبکہ ہنگامی صورت حال میں عوام کو خوراک کی فراہمی اور گرم کپڑے مہیا کرنے کے لیے خصوصی انتطام کیے جائیں ضلعی انتظامیہ دور درازکے علاقوں میں لوگوں کے ریسکو اور ان کی مدد کے لیے بروقت پلان مرتب کرئے ایمرجنسی کی صورت میں کوئٹہ امدادی اور دیگر کاموں کا مرکز ہوگا تاکہ تمام تر ا قدامات کی نگرانی مسلسل اور بہتر طریقہ سے کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے اضلاع میں موسم سرما کے حوالے سے فول پروف انتطامات کریں تاکہ موسم سرما میں پیش آنی والی مشکلات سے نبردآزما ہوسکیں۔