مستونگ: گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول مستونگ میں اینٹی کرپشن کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مہمان خاص تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدلرزاق صابر سرپرہ تھے۔جبکہ اعزازی مہمانان میں فرنٹیر کور چلتن رائفل 86 ونگ کے لیفٹنٹ کرنل مقتدا احمد اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجئنیر عائشہ زہری تھے جبکہ پرنسپل ماڈل ہائی سکول کوہلو کے پرنسپل بیگ محمد صدر مجلس تھے۔
تقریب میں عنوان اینٹی کرپشن کے موضوع کے حوالے سے پائلٹ سیکنڈری سکول کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ ملی نغمہ ٹیبلو،اور کوئز پروگرام پر مقابلہ ہوا۔اس موقع پر تقریب سے وائس چانسلر تربت یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ سیکنڈری سکول کا شمار ملک کے قدیم ترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے اور یہ ادارہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔پائلٹ مستونگ سے کئی نامور شخصیات،۔
سیاستدان۔بیوروکریٹس ججزڈاکٹرزانجنیئرز وکلا پیدا ہوئے ہیں جو کہ اندرون و بیرون ملک سرکاری و نجی اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا میں نے 1970 میں اسی ادارے سے میٹرک کیا۔آج جو کچھ بھی ہوں اور جس مقام پر پہنچا ہوں وہ اسی ادارے کی ہی مرہون منت ہے۔ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ اس نامور تعلیمی ادارے کی بہتری کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
انھوں نے اپنی طرف سے پائلٹ سیکنڈری سکول کے لیے کمپیوٹر لیب بنانے۔ لائیبریری کے لیے 300 عدد درسی کتب عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔جبکہ پرائمری سیکشن کے لیے 5 ایس ایس ٹی سائنس اور 5 ایس ایس ٹی جنرل پوسٹوں کی منظوری کے لیے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی تقریب سے فرنٹیر کور چلتن رائفلز 86 ونگ کے لیفٹنٹ کرنل مقتدا احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ہمارے ملک و قوم کا سرمایہ ہے۔
اگر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ہمیں جدید تعلیم کے حصول کو اپنانا ہو گا انہوں نے کہا کہ زیور تعلیم سے آراستہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہے۔اور خصوصا دور حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تعلیمی انقلاب بہت ضروری ہے۔ ہونہار طلباء و طالبات ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں اس سلسلہ میں والدین پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔