|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2020

کوہلو: سانحہ گیس سلنڈر کوہلو کے دو اور زخمی جان کی بازی ہار گئے اب تک جان بحق بچوں کی تعداد 12تک پہنچ گئی چھ شدید زخمی پاک اٹلین ماڈرن برن سنٹر ملتان میں زیر علاج ہیں گیارہ زخمی بچوں کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا حکومت بلوچستان کی جانب سے سانحے میں جان بحق افراد کے ورثاء کیلئے چار چار لاکھ،شدید زخمیوں کیلئے ڈھائی ڈھائی لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں پچاس پچاس ہزار امداد کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ 8نومبر کو کوہلو کے نواحی علاقے بوہری میں شادی کی تقریب کے دوران پکوڑے بھیجنے والے کے ریڑھی پر رکھا گیا گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وہاں پر موجود بچوں سمیت 33افراد زخمی ہوئے تھے انتیس شدید زخمیوں کو پنجاب کے شہر ملتان میں ریفر کردیا گیا۔

جن میں سے گیارہ بچے طبی امداد ملنے کے بعد صحتیاب ہوگئے جبکہ بارہ کم سن بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے چھ شدید زخمی تاحال زیر علاج ہیں واقعہ کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی تھانہ کی مدعیت میں ملزم محمد اصغر ولد محمد حسین سکنہ لیہ پنجاب کے خلاف زیردفعہ 319-435کے تحت درج کی گئی۔