|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2020

ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مرادجمالی اسکولوں کی بندش کے خلاف نصیر آباد کے پرائیوٹ اسکولز کے طلباء اساتذہ اور والدین ڈیرہ مراد جمالی میں سڑکوں پر نکل آئے کمشنر آفس ڈی سی آفس اور پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و دھرناوفاقی حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسکول بند نہ کرنے کا اعلان کر دیا تفصیلات کیمطابق پرائیویٹ اسکول ایکشن کمیٹی نصیرآباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو یکساں طور پر مسترد کرتے ہوئے ڈیرہ مراد جمالی میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

جس میں اسکولوں کے طلبہ اساتذہ و والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کر رہے تھے ریلی کے شرکاء مین بازار کا گشت کرنے کے بعد کمشنر آفس ڈی سی آفس اور پریس کلب کے سامنے دھرنا اور مظاہرین کیا گیا مظاہرے اور دھرنے سے محمد ابرہیم ابڑو امان اللہ مینگل زاہد حسین شر گل محمد مستوئی خاوند بخش مینگل سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔