قلات: بی ایس او پجار کے سابقہ مرکزی کمیٹی کے رکن کامریڈ ظہور بلوچ کی طرف سے بی ایس او کی 53ویں یوم تاسیس منائی گئی اس موقع پر بی ایس او پجار، نیشنل پارٹی، بی این پی، جمعیت طلباء اسلام نظریاتی، جمہوری وطن پارٹی نوجوان اتحاد بی این پی عوامی کے ضلعی عہدیداران ممبران صحافیوں سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کامریڈ ظہور بلوچ کامریڈ رشید بلوچ میر قادر بخش مینگل عبد الستار مغل بلوچ انور نسیم مینگل احمد نواز بلوچ حافظ فضل الرحمان رحمانی۔
میر اسد نیچاری مسعود بلوچ لیاقت عجیب بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ قومی تحریک میں بی ایس او کا کردار اہمیت کا حامل ہے بی ایس او نے گزشتہ پچاس سالوں میں لیڈرز دانشور آفیسران پیدا کیے جبکہ قومی جمہوری جدوجہد کے ذریعے طلباء میں شعور اجاگر کیا بلوچستان کی قوم پرست پارٹیاں بی ایس او کی پلیٹ فارم سے وجود میں لائی گئی اور اب بھی ان بی ایس او کی پیداوار شامل ہیں۔
مگر افسوس ہے کی آج یہ عظیم تنظیم گروہ بندی کا شکار ہے جبکہ بلوچ طلباء کو منشیات قبائلیت میں مبتلاء ہوچکے ہیں اور ساتھ ہی غیر نظریاتی مفاد پرستی بی ایس او میں سرائیت کر گئی ہیں ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ حبیب جالب شہید شہید فدا بلوچ شہید غلام محمد بلوچ ایوب کے مرحوم شہید مولا بخش دشتی شہید میر نورالدین مینگل سمیت دیگر سیاسی شخصیات اس تنظیم کی پیداوارہیں بی ایس او نے مارشلاء دور حکومت سمیت ظالم جابروں کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
بلوچستان میں تعلیمی ادارے بی ایس او کی جدوجہد کی مرہون منت ہیں بی ایس او کی تعلیمی سرکلز نے شعوری جدوجہدمیں اہم کردار ادا کیا حالات واقعات کا تقاضہ ہے طلباء متحد ہو جائیں اس موقع پر شرکاء نے بی ایس او کی 53 ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا اس سے قبل بی ایس او کا قومی ترانے پیش کیا گیا اس موقع پر لیاقت عجیب نے ساتھوں سمیت بی ایس او پجار میں شمولیت کی۔