|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2020

خضدار: پارلیمانی سیکریٹری وومن ڈویلپمنٹ بلوچستان ماہ جبین شیران نے کہاہے کہ خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کو معاشر ے میں برابری کا حصہ دینے کے لئے حکومت بھر پور اقدامات کررہی ہے۔ خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کم نہیں وہ ہنر مند اور باصلاحیت ہیں تاہم ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، خواتین تعلیم اور عملی زندگی میں ہنرمندی میں بھی صف اوّل کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدا رمیں وومن سینیٹر کھٹان خضدار کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری سردار خان بگٹی، منیجر وومن سینیٹر کوئٹہ میڈروبینہ زہری، منیجر وومن سینٹر خضدارروبینہ کریم و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ اس سے قبل انہوں نے ٹاؤن شپ وومن سینٹر دفتر کا معائنہ کیا، جب کہ کوشک میں وومن سینٹر خضدار کی زیر تعمیر عمار ت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

دورہ خضدار میں انہوں نے خواتین سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دھانی کرادی۔ جب کہ وومن سینٹر خضدار کی منیجر روبینہ کریم نے خضدار میں وومن سینٹر اور خواتین کو ہنرمند بنانے کے بارے میں پارلیمانی سیکریٹری وومن ڈویلپمنٹ بلوچستان ماہ جبین شیران کو بریفنگ دی،اور کہاکہ خضدار میں وومن سینٹر فعال ہے اور اس میں خواتین کی بھر پور انداز میں شراکت داری قائم کرتے ہوئے خواتین کو کشیدہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں ہنر مند بنانے کے حوالے سے مدد کررہاہے اور ان کو شعورو آگاہی دی جارہی ہے۔

پارلیمان سیکریٹری وومن ڈویلپمنٹ بلوچستان ماہ جبین کا کہنا تھاکہ وومن سینٹرز کا بلوچستان میں کردار اہم جو خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مراکز ہیں، ہماری کوشش ہے کہ خواتین کو ہنر مند بنایا جائے تاکہ وہ خود پر انحصار کرکے باعزت روزگا کما سکیں، اس حوالے بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتوں کو کوئی کمی نہیں ہے صرف انہیں حوصلہ دینے اور ان کے معاون بننے کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے خواتین بلوچستان حکومت تمام تر اقدامات کرتے ہوئے وسائل مہیاء کررہی ہے اور خواتین کی صلاحیتوں کو اجا گر کرنا چاہتی ہے، خواتین کے استعدد کار کو بڑھانے کے لئے مذید بھی اقداما عمل میں لائیں جائیں گے۔