|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2020

سبی: سبی میں ایس او پیز اور سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی ،ایک دوکان کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ایک درجن سے زاہد دکانداوں کو ہزاروں پروپے جرمانہ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی کاروائی جاری رہے گی ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر خان بازئی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی علی احمد درانی، اسسٹنٹ کمشنر سبی میر محمد اسماعیل مینگل اور لیویز رسالدار میر عارف مری کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے سبی بازار کا اچانک دورہ کیا انھوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اور سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ایک دکان کو سیل کیا ۔

اور ایک درجن سے زائد دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر سبی میر محمد اسماعیل مینگل نے جرمانہ ہونے والے دوکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس او پیز اور سرکاری نرخ نامہ پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اگر دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تو دوکانوں کو سیل کردیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر سبی میر محمد اسماعیل مینگل نے اپنے ٹیم کے ہمراہ ہوٹلوں کا بھی دورہ کیا ۔

جس میں انہوں نے کووڈ-19 کے ایس او پیز اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور شاپنگ سینٹرز کا بھی دورہ کیا اور دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ کووڈ-19 سے بچاؤ کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔