کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے میزان چوک پر ہونیوالے دھماکہ کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر کے مکمل خاتمہ تک حکومت اور فورسز اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے بلوچستان میں قیام امن اور حالات کی بہتری کیلئے عوام کا تعاون درکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جائے واقعہ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم امن دشمن عناصر کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں ان کے اس طرح کے اقدامات ہمیں عوام کو امن دینے سے نہیں روک سکتے ہماری فورسز اور حکومت شرپسند عناصر کی مکمل بیخ کنی تک مقابلہ کریں گی کیونکہ اس پاک دھرتی میں امن دشمن عناصر کی کوئی جگہ نہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پر نظر رکھنے کے لئے شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے اور جسے جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں اور ایسے حالات میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہمیں عوام کا مکمل تعاون درکار ہے تاکہ حکومت فورسز اور عوام ملکر دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کریں اور صوبے کو امن استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں ۔
فورسز اور حکومت شرپسند عناصر کی مکمل بیخ کنی تک مقابلہ کریں گی ،سرفراز بگٹی
وقتِ اشاعت : January 8 – 2015