|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2020

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کہتے ہیں کہ سندھ دنیا کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے۔

جام کمال خان نے سندھی ثقافت کے دن پر سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھی ثقافت کا شمار دنیا کی قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ باشعور قومیں ہرعہد میں اپنی ثقافت کو اپنی پہچان سمجھتی ہیں۔

جام کمال خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھی ٹوپی اور اجرک سندھ کی متنوع ثقافت کی گل رنگ علامت ہے۔