|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2020

تربت: انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ زامران کے چیئرمین حاجی برکت بلیدی سے صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدہ کی کراچی میں ملاقات، حکومت کی طرف سے اسپیشل لیویز فورس کی فراہمی کے ساتھ ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کی تکمیل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

گزشتہ روز کراچی میں انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ زامران کے چیئرمین حاجی برکت بلیدی کی رہائش گاہ پر صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے ان سے ملاقات کی۔ اس دوران صوبائی وزیر خزانہ نے بلیدہ زامران میں منشیات کے خلاف جاری جدوجھد اور مختصر عرصے میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر کمیٹی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ منشیات کے خلاف جاری جدوجھد ایک جھاد ہے جس میں ہر باشعور شخص کا حصہ لینا ااور اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔

کیوں کہ منشیات نے ہمارے معاشرے کو تباہی کی آخری انتہا تک پہنچادیا ہے جس کی وجہ سے نسل نو کا ایک بہت بڑا حصّہ اس لت میں گرفتار ہوکر بے حسی کا شکار ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسداد منشیات کمیٹی بلیدہ زامران نے مختصر مدت میں جو کامیابیاں سمیٹ لی ہیں۔

اس پر کمیٹی مبارکباد باد کے مستحق ہے، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اس کار خیر میں ہمیشہ شامل رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت فوری طور پر بلیدہ میں لیویز کی خصوصی ٹیم بھیجنے کے ساتھ زیر تعمیر ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کی جلد تکمیل کے لیے تعاون کرے گی۔