|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2020

قلات: قلات اور گردنواح خون جما ع دینے والی سائیبیریا سے آنے والے سرد اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے قلات میں درجہ حرارت ایک دم نیچے چلاگیا ہیں محکمہ موسمیات قلات کے مطابق قلات اور گردنواح میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 1- 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہیں محکمہ موسمیات قلات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو نے کا امکان ظاہر کیا ہیں۔

دوسری جانب قلات میں سوئی گیس کی مکمل بندش اور بجلی کی کئی گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہیں شدید سردی میں سوئی گیس پریشر مکمل غائب ہو نے سے شہری ٹھٹھر نے پر مجبور ہیں گیس پریشر مکمل غائب ہونے سے شہریوں نے ایل پی جی گیس مہنگے داموں خرید نے پر مجبور ہوگئے ہیں قلات میں سوئی گیس حکام کی جانب سے گیس کی مکمل بندش پر قلات کے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہیں ۔

جبکہ کیسکو حکام کی جانب سے بھی قلات کے شہریوں پر ظلم زیادتی بھی جاری ہیں اور قلات شہر میں چوبیس گھنٹوں میں صرف چند گھنٹے بجلی فراہم کیا جارہا ہیں چوبیس گھنٹوں میں بجلی صرف دس گھنٹے کیسکو کی ظلم و زیادتی کا ثبوت ہیں۔

جبکہ شدید سردی کی وجہ سے نزلہ زوکام گلے اور سینے کی بیماریا ں عام ہو گئے ہیں خصوصاََ بچے اور خواتین اور بڑے عمر کے لوگ ان بیماریوں سے تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس کی مکمل بندش پر آعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں۔