|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2015

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ 13ماہ کے طویل عرصے کے بعد مکمل ہوگیا۔ دس ہزار سے زائد کونسلرز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا جس کے بعد 700سے زائد کونسلوں میں میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین کے عہدوں پر انتخابات ہوئے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق آخری مرحلے کے انتخابات میں صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ کوئٹہ کے میئر اور مسلم لیگ ن لیگ کے محمد یونس بلوچ ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔آل پارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی کے ملک محمد نعیم بازئی ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کے چیئرمین اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عصمت اللہ ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ کئی کونسلوں میں دو تہائی ارکان کی عدم موجودگی کی وجہ سے آخری مرحلے کے انتخابات التواء کا شکار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 7دسمبر2013ء کو بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ منعقد ہوا تھا جس میں عوام نے براہ راست کونسلرز کو منتخب کیا گیا تھا۔ 30مئی2014ء کو خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کو منتخب کیا گیا جبکہ31دسمبر2014ء کو کسان اور مزدور کی نشستوں پر انتخابات کرائے گئے۔ بدھ 28جنوری2015ء کو 13ماہ کے طویل عرصے کے بعد کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن، پشین، چمن، خضدار اور کیچ کی میونسپل کارپوریشنز ، 53میونسپل کمیٹیوں ، 32ضلع کونسلوں اور 635یونین کونسلرمیں نومنتخب کونسلرز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقاریب متعلقہ کونسلوں میں منعقد ہوئی۔ اس سلسلے میں ان تمام کونسلز کے اجلاس بلائے گئے تھے ۔ کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے جناح ہال میں حلف برادری کی تقریب ہوئی جس میں 86میں سے84ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اسسٹنٹ کمشنر پریزائیڈنگ افسر طارق مینگل نے ان سے حلف لیا۔ مسلم لیگ ن کے محمد رحیم کاکڑ نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور ایک خاتون ممبر کو عدالت نے حلف لینے سے روک دیا جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل کے14ارکان نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں حلف اٹھایا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سردار رفیق ترین نے ان سے حلف لیا۔ کوئٹہ کی 9یونین کونسلوں کے کونسلرز نے بھی عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد میٹرو پولیٹن کارپوریشن ، ڈسٹرکٹ کونسل ا ور یونین کونسلوں میں میئر،ڈپٹی میئر اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ۔ جانچ پڑتال کے بعد پولنگ کا عمل شروع کیا گیا۔ میٹرو پولیٹن کے86میں سے84امیدواروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ پریزائیڈنگ افسر اسسٹنٹ کمشنر طارق مینگل نے نتائج کا اعلان کیا۔ کوئٹہ کی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لئے تین پینلوں کے امیدوار میدان میں تھے جن میں سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نامزد اور نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ ن اور مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ وطن دوست پینل کے امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ کو 54ووٹ حاصل کرکے کوئٹہ کے میئر منتخب ہوگئے۔ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے نامزد اورآل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے حمایت یافتہ پھول پینل کے امیدوار قاضی عبدالقاہر اچکزئی کو14جبکہ تحریک انصاف کے انصاف پینل کے خدا بخش کو 4ووٹ ملے۔ میئر کیلئے ڈالے گئے12ووٹ مسترد ہوئے۔ جن میں چھ ڈاکٹر کلیم اللہ، چار عبدالقاہر اچکزئی اور دو خدا بخش کے حق میں ڈالے گئے تھے۔ ن لیگ کے نامزد اور وطن دوست پینل کے حمایت یافتہ امیدوار محمد یونس بلوچ 56وٹ لے کر ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔ ان کے حق میں ڈالے گئے چار ووٹ مسترد قرار پائے۔ محمد یونس بلوچ کے مد مقابل ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد اور پھول پینل کے حمایت یافتہ امیدوار رضا وکیل 13ووٹ ملے۔ ان کے حق میں ڈالے گئے چار ووٹوں کو مسترد کردیا گیا۔ انصاف پینل کی منورہ منیر کو2ووٹ ملے جبکہ ان کی حمایت میں استعمال کئے گئے2ووٹ مسترد قرار دیئے گئے۔دوسری جانب ضلع کوئٹہ کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کے لئے پشتونخواملی عوامی پارٹی اور آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے امیدواروں میں مقابلہ سات سات ووٹوں سے برابر ہوگیا تھا جس کے بعد فیصلہ قرعہ اندازی پر ہوا۔عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار ملک نعیم بازئی ضلع کونسل کوئٹہ کے چیئرمین اورپشتونخوا میپ سے تعلق رکھنے والے عصمت اللہ خان ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ کوئٹہ میں الیکشن کے آخری مرحلے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر پولیس اور ایف سی کیاہلکار تعینات تھے اور کسی غیرمتعلقہ شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔دوسری جانب ڈاکٹر کلیم اللہ کی کامیابی پر پشتونخوا میپ کے کارکنوں کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کیاحاطے میں جشن منایاگیااور ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کیاگیا۔قلعہ عبداللہ ڈسٹرکٹ کونسل ،چمن میونسپل کارپوریشن ،قلعہ سیف اللہ ڈسٹرکٹ کونسل ،ژوب ڈسٹرکٹ کونسل ، موسیٰ خیل ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی موسیٰ خیل ، لورالائی ڈسٹرکٹ کونسل ،ہرنائی ڈسٹرکٹ کونسل ،گوادرمستونگ، مچھ سمیت کئی کونسلوں میں کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ملتوی کردیا گیا۔ ضلع کونسل کیچ سے نیشنل پارٹی کے فدا حسین دشتی چیئرمین اور محمد نسیم بلامقابلہ وائس چیئرمین اور ضلع کونسل زیارت سے میر وائس خان چیئرمین اور نعمت اللہ پانیزئی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ تربت میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں نیشنل پارٹی کے قاضی غلام رسول چیرمین اور نثاراحمد وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی سے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ غلام نبی شمبانی بلامقابلہ چیئرمین اور شاہ مراد وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔اسی طرح ضلع کونسل واشک سے میر عبدالخالق محمد حسنی چیئرمین اور میر شکراللہ محمد حسنی وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔ضلع کونسل سبی سے قائم خان دھپال چیئرمین اور میر محمد چانڈیہ وائس چیئرمین،ضلع کونسل آواران سے مسلم لیگ ق کے نصیر احمد بزنجو چیئرمین اور بی این پی کے محمد انور عمرانی وائس چیئرمین اور ضلع کونسل چاغی سے داود خان نوتیزئی چیئرمین اورعبدالخالق شیرزئی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔اسی طرح میونسپل کمیٹیوں کے انتخابات میں ڈیرہ بگٹی سے نوابزادہ گہرام بگٹی اور سوئی سے محمد بخش بگٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ *ضلع خضدار میں ضلع کونسل میں مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار آغا شکیل احمد درانی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ میونسپل کارپوریشن کا میئر نیشنل پارٹی جیت گئی ۔خضدار میں نیشنل پارٹی مسلم لیگ (ن)اور جے یوآئی کی اتحادی جماعتوں نے مشترکہ طور پر ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کارپوریشن کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ۔ مسلم لیگ (ن)ک ڈسٹرکٹ خضدار کے چیئرمین کے لئے نامزد امیدوار آغا شکیل احمد درانی نے 38ووٹ حاصل کرکے ضلع خضدارچیئرمین منتخب ہوگئے۔ جبکہ ان کے مد مقابل بی این پی کے امیدوار 13ووٹ حاصل کرسکے ۔ ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئر مین نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار عبدالحمید بلوچ منتخب ہوگئے انہوں نے 13 ووٹوں کے مقابلے میں 37 ووٹ حاصل کرکے کامیب ہوگئے ۔ میونسپل کارپوریشن کے خضدا ر کے میئر نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار میر عبدالرحیم کرد منتخب ہوئے۔ انہوں نے 38ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل بی این پی مینگل کے امیدوار صرف 8ووٹ حاصل کرسکے ۔میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر جے یوآئی کے مفتی عبدالقادر شاہوانی منتخب ہوئے۔ انہوں نے 38ووٹ حاصل کئے۔ ان کے مد مقابل بی این پی مینگل کے امیدوار 8ووٹ حاصل کرسکے۔ تحصیل زہری میونسپل کمیٹی کے چیئرمین مسلم لیگ (ن)کے امیدوار میر فرید احمد زہری اور جے یوآئی کے امیدوار حاجی واحد بخش زہری ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ زہری میں ٹی ایم اے میر عبدالرزاق زہری الیکشن کی نگرانی کررہے تھے جبکہ پیرازائڈنگ آفیسر عبدالقیوم عمرانی تھے ۔تحصیل زہری میں گھٹ یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ تمام یونین کونسلز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلبل گھٹ کا چیئرمین مسلم لیگ (ن) مولا بخش زہری وائس چیئرمین جے یوآئی کے محمد امین منتخب ہوگئے۔ گنگو کے چیئرمین پی ایم ایل این کے محمد نواز اور وائس چیئرمین پی ایم ایل این کے بھاول خان منتخب ہوگئے۔ گزان کے چیئرمین پی ایم ایل این کے مولابخش اور وائس چیئرمین پی ایم ایل این جاور خان زرکزئی مشک سراپ یونین کونسل کے چیئرمین پی ایم ایل این میر راوت خان زہری اوروائس چیئرمین پی ایم ایل این عبدالحمید چشمہ زہری کے چیئرمین جے یوآئی کے عبدالغنی اور وائس چیئرمین پی ایم ایل این کے عبدالحکیم منتخب ہوگئے ہادر کش یونین کونسل کے چیئرمین پی ایم ایل این محمد انور اور وائس چیئرمین جے یوآئی کے ممتاز احمد دگن زہری یوسی کے چیئرمین جے یوآئی کے مولانا علی اکبر وائس چیئرمین پی ایم ایل این کے حاجی عبدالوہاب منتخب ہوگئے ۔ساسول کے چیئرمین بی این پی مینگل کے میر محمد منتخب ہوگئے ۔*قلات کی تحصیل سوراب میں بھی بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ کے سلسلے میں چیئرمین اوروائس چیئرمین کاچناؤہوا،میونسپل کمیٹی سوراب سمیت اکثریونین کونسلزکے چیئرمین اوروائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے ،جبکہ تین یونین کونسلزمیں امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا، نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی کے لیئے ڈاکٹرعبدالواحدمیروانی چیئرمین جبکہ میراحمدریکی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ،دیگربلامقابلہ یوسیزمیںیونین کونسل لاکھوریاں کے لیئے مولاناخان محمدسناڑی چیئرمین ،مولاناعبدالحکیم توحیدی وائس چیئرمین ۔یونین کونسل ماراپ کے لیئے ٹکری علی محمدچیئرمین ،ڈاکٹراحمدعلی وائس چیئرمین،یونین کونسل ھتیاری کے لیئے ارشاد احمدگرگناڑی چیئرمین ،نزیراحمدمینگل وائس چیئرمین،یونین کونسل چھڈشیرعلی کے لیئے مقصوداحمدگرگناڑی چیئرمین ،محمدہاشم مینگل وائس چیئرمین،یونین کونسل شاہنہ کے لیئے قاری رحمت اللہ چیئرمین ،حافظ محمدکریم وائس چیئرمین ،یونین کونسل انجیرہ کے لیئے بشیراحمدلہڑی چیئرمین ،مولوی محمدیحیٰ لہڑی وائس چیئرمین،یونین کونسل ٹوبہ کے لیئے سردارسرفرازخان سمالانی چیئرمین ،عبدالقادروائس چیئرمین،یونین کونسل شہدازئی کیلئے عبدالحمیدچیئرمین ،مولوی ثناء اللہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ،جبکہ تین یونین کونسلوں میں مقابلہ میں ہواجن کے نتائج کے مطابق یونین کونسل جیوامیں غلام سرورزہری نے ضیاالرحمن ساسولی کوبھاری اکثریت سے شکست دیکرکامیابی حاصل کرلی ،جبکہ رفیق احمدوائس چیئرمین کی نشست پرکامیاب ہوگئے ،یونین کونسل نغاڑ سے گل محمدچیئرمین ،عبدالودودوائس چیئرمین ،یونین کونسل حاجیکہ سے عبدالرزاق چیئرمین جبکہ گل حسن وائس چیئرمین کی نشست پر کامیاب قرارپائے مجموعی طورپرسیاسی جماعتوں سے جے یوآئی نے برتری حاصل کرلی ، اکثریونین کونسلز کی چیئرمین ،وائس چیئرمین یاکسی ایک نشست پراس کے امیدوارمنتخب ہوچکے ہیں۔ قلات کی تحصیل خالق آباد منگچر میں نیشنل پارٹی نے 8یونین کونسل میں کلین سوئیپ کردیاتمام امیدواربلامقابلہ منتخب ہوئے۔ یونین کونسلززردعبداللہ سے میرحبیب الرحمن محمدشہی چےئرمین،حاجی حبیب اللہ لانگو ڈپٹی چےئرمین،یونین کونسل محمودگوران سے ممتازاحمدلانگو چےئرمین جبکہ محمدصدیق ڈپٹی چےئرمین منتخب ہوئے یونین کونسل زارہ زئی سے ملک شیرجان لانگو چےئرمین جبکہ عبدالحکیم ڈپٹی چےئرمین منتخب ہوئے یونین کونسل زرد سے محمد شریف چیئرمین اور محمد اسرار ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے کونسل قوہک سے ڈاکٹر ذوالفقار علی نیچاری چیئرمین جبکہ بہادر خان ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے یونین کونسل جوہان سے محمد اشرف چیئرمین جبکہ علی خان ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے یونین کونسل ریگواش میرہزار خان بنگلزئی چیئرمین جبکہ عبدالرزاق رند ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے یونین کونسل چھپر سے حاجی محمد عالم چیئرمین جبکہ حافظ عبدالمجید ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے واضح رہے کہ ان تمام امیدواروں کو نیشنل پارٹی کی حمایت حاصل تھی اور یہ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں ۔*مستونگ میں ضلع کونسل اورمیونسپل کمیٹی کے انتخابات دوتہائی اکثریت کوروم پورانہ ہونے کے باعث منعقد ہوسکی تاہم ضلع بھرکے یونین کونسلز میں نیشنل پارٹی کے امیدواربھاری اکثریت کے ساتھ چےئرمین اوروائس چےئرمین منتخب ہوگئے *نوشکی میں وطن دوست پینل نے ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی میں کامیابی حاصل کی ڈسٹرکٹ کونسل میں میر اورنگ زیب جمالدینی چیئرمین اور میونسپل کمیٹی کے سردار منظور پرکانی وائس چیئرمین جبکہ آزاد خان مینگل وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ ضلع کونسل کی وائس چیئرمین کے لئے سات سات سے مقابلہ برابر رہا جس کا فیصلہ کل جمعہ کو ٹاس کے ذریعے ہوگا ۔*ضلع کونسل چاغی کے چےئرمین میرداؤدخان نوتیزئی اوروائس چےئرمین حاجی عبدالخالق شیرزئی کانٹے دارمقابلے کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہوگئے۔ 18کونسلران کے دونوں امیدواروں نے 9,9ووٹ لئے اوربالاآخر قرعہ اندازی کے ذریعے بابائے چاغی پینل کی جیت عمل میںآئی ہے۔ اسی طر ح میونسپل کمیٹی کی چیئر مین شپ کے امیدوار بابائے چاغی پینل کے عبد الوحید ریکی اور اسلامی ترقی پسند پینل کے امیدوار عبد الوحید نوتیزئی نے بھی 14میونسپل کے ممبران میں سے سات سات ووٹ لئے۔ قرعہ اندازی میں پھر ٹاس میں اسلامی ترقی پسند پینل کے امیدوار عبد الوحید نوتیزئی کامیاب قرار پائے۔ میونسپل کمیٹی کے وائس چیرمین بابائے چاغی پینل کے امیدوار خالقداد رخشانی اور اسلامی ترقی پسند پینل کے امیدوار عبد القدوس سیاہ پاد کے درمیان مقابلہ ہوا ہوابابائے چاغی پینل کے امیدوار خالقداد رخشانی نے آٹھ ووٹ لئے اور اسلامی ترقی پسند پینل کے امیدوار عبد القدوس سیاہ پاد نے سات ووٹ لئے۔ یوسی پدگ سے اسلامی ترقی پسند پینل کے امیدوار حاجی صاحب خان محمد حسنی نے کامیابی حاصل کیا اور یوسی نوکنڈی سے غریب نواز پینل کے امیدوار حاجی عرض محمد بڑیچ نے کامیابی حاصل کیا ۔چاغی کی تحصیل نوکنڈی میں یونین کونسل نوکنڈی میں غریب ہمدردنوازپینل نے میدان مارلیاجبکہ یوسی جھلی میں بابائے چاغی پینل کی جیت عمل میںآئی ۔غریب ہمدردپینل کے حاجی عرض محمدبڑیچ یوسی نوکنڈی کے چےئرمین اورمیرعبدالباقی وائس چےئرمین بلامقابلہ منتخب ہوئے اوریونین کونسل جھلی کے حافظ منظورشیرزئی چےئرمین اورملک حاجی جلیل یارمحمدزئی وائس چےئرمین جبکہ تفتان یونین کونسل سے نواب خان موسیٰ زئی چےئرمین اورمولوی نجیت اللہ وائس چےئرمین منتخب ہوگئے *گوادر میں ڈسٹرکٹ کونسل میں نیشنل پارٹی کے بابوگلاب بلوچ منتخب ہوگئے۔ ان کا مقابلہ بی این پی مینگل کے محمد انور مینگل سے تھا۔ میونسپل کمیٹی گوادر میں بی این پی مینگل کے کونسلران کی جانب سے حلف نہ اٹھانے کی وجہ سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات التواء کا شکار ہوئے۔ 54افراد میں سے 32میں حلف اٹھا لیا ۔بی این پی سے تعلق رکھنے ولاے 22ارکان نے حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ سرکاری مداخلت کی جاری ہے ۔میونسپل کمیٹی پسنی میں نیشنل پارٹی کے عبدالحکیم بلامقابلہ چیئرمین منتخب، خدا بخش بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے۔ جیوانی میونسپل کمیٹی میں نیشنل پارٹی کے منظور احمد چیئرمین منتخب ، اکرم رمضان ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ میونسپل کمیٹی اورماڑہ میں بی این پی مینگل کے قاضی عامر اقبال منتخب، خلیل مدنی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ * ضلع پنجگور میں عبدالمالک بلوچ ڈسٹرکٹ چیئر مین، وائس ڈسٹرکٹ چیئر مین ایڈوکیٹ محمد یونس بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔میونسپل کمیٹی تسپ کے پھلین بلوچ چیئرمین جن کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہے اور وائس چیئرمین عبدالعزیز جن کا تعلق بی این پی( عوامی) سے ہے بلا مقابلہ منتخب ہوئے، میونسپل کمیٹی چتکان میں جمہوری طریقے سے ووٹنگ صبح 9بجے سے لیکر شام 3بجے ختم ہوئی جس میں فرہاد شعیب بلوچ نے میونسپل کمیٹی چتکان کے چیئرمین کیلئے20ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جن کا تعلق نیشنل پارٹی سے اور وائس چیئرمین شعیب بلوچ نے 21ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جن کا تعلق نیشنل پارٹی سے،بی این پی عوامی کے امیدوارآغا طارق بلوچ نے10اور بی این پی مینگل کے حاجی غلام رسول نے10ووٹ لے کر ناکامیاب ہوئے اس دوران ڈسٹرکٹ کونسلر کے 19کامیاب امیدواروں اور10مخصوص نشستوں پرامیدواروں نے بھی حلف اٹھایا جس میں 1اقلیت اور 1مزدور1کسان،7خواتین شامل تھے بلدیاتی الیکشن میں اکثریت نیشنل پارٹی نے حاصل کی اور دوسرے نمبر پر بی این پی عوامی رہی۔ *تربت میں قاضی غلام رسول بلامقابلہ تربت کے میئر اور نثار بلوچ ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے ۔ بی این پی (عوامی) کے امیدوار نیشنل پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔ جبکہ حاجی فدا حسین ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین اور نسیم بلیدی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے*ڈسٹرکٹ چیئرمین لسبیلہ سے غلام اکبر شیخ چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین قادر جامووٹ منتخب ہوئے ، میونسپل کمیٹی اوتھل سے سردار رسول بخش چیئرمین جبکہ وائس چیئرمین سید حفیظ شاہ منتخب ہوئے ، یونین کونسل وندر سے میر در محمد چیئرمین جبکہ محمد اسلم وائس چیئرمین منتخب ہوئے ۔ میونسپل کمیٹی حب سے رجب علی رند چیئرمین وائس چیئرمین محمد یوسف بلوچ ،میونسپل کارپوریشن بیلہ کے چیئرمین محمد انور رونجھا جبکہ محمد انور بادل وائس چیئرمین منتخب ہوئے ، میونسپل کارپوریشن گڈانی کے چیئرمین عبدالحمید جبکہ وائس چیئرمین غلام قادر سیاہ پاد منتخب ہوئے ۔ ضل*چمن میونسپل کارپوریشن کے مئیر،ڈپٹی مئیر اور ضلع کونسل کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب التوا کا شکار ہوگیا۔اس کی وجہ بظاہر سیاسی حکمت عملی ہے ۔میونسپل کارپوریشن میں جمعیت علمائے اسلام(ف) ،مسلم لیگ(ن) اور اس کے اتحادی کونسلران غیر حاضر رہے جس کی وجہ سے مئیر اور ڈپٹی مئیر کا الیکشن نہ ھوسکا اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے کونسلران کرتے رہے۔اسی طرح ضلع کونسل میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے کونسلران غیر حاضر رہے اور عوامی نیشنل پارٹی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام(ف) کونسلران انتظار کرتے رہے۔ تاہم ضلع کی یونین کونسلوں میں کونسلروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا جس کے بعد یونین کونسل کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ یاد رہے کہ چمن میونسپل کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی مئیر میں پشتونخواملی عوامی پارٹی اور جمعیت علماء اسلام(نظریاتی) کو 34 کونسلروں اور جبکہ مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام(ف) کو28 کونسلروں کی حمایت حاصل ہے ۔ انتخابات کے آخری مرحلے کیلئے دو تہائی ارکین کی موجودگی ضروری قرار دی گئی تھی۔ ضلع کونسل کے 54 ارکان کے ایوان میں پشتونخوامیپ کو26 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام(ف) اور مسلم لیگ(ن) کو 28 کونسلروں کی حمایت حاصل ہے۔ علاوہ ازیں لیویزہیڈکوارٹر قلعہ عبداللہ میں تحصیل قلعہ عبداللہ کے 12یونین کونسلوں اور 1میونسپل کمیٹی کیلئے انتخابات کا انعقاد ہوا ،جن میں میونسپل کمیٹی قلعہ عبداللہ سے جے یوآئی (نظریاتی )کے حاجی حبیب اللہ کاکوزئی چیئر مین اور اے این پی کے ثناء اللہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ،یو/سی پیرعلیزئی سے اے این پی کے نجیب اللہ چیئرمین اور عبدالجبار وائس چیئرمین منتخب ہوئے،یو/سی کولک بدوان سے جے یوآئی (ف)کے حاجی مطیع اللہ اور قاری محمداسلم منتخب ہوگئے ،یو/سی میزئی 1سے جے یوآئی (ف) کے محمدطاہر اور روح اللہ منتخب ہوگئے ،یو/سی میزئی2سے جے یوآئی (ف) کے حمیدا للہ اور ملا رفیع اللہ منتخب ہوگئے ،یو/سی حبیب زئی سے پی پی پی کے بشیر احمد اور عبدا لنافع منتخب ہوگئے ،یو/سی آرمبی مسے زئی سے پشتونخوامیپ کے عبدالمالک اور عبدالباری،یو/سی جنگل پیرعلیزئی سے اے این پی کے عبدالغنی اور محیب اللہ ،یو/سی مسیزئی سے پشتونخوامیپ کے محمداشرف اور بسم اللہ ،یو/سی مجک سے جے یوآئی (ف)خلیل الرحمان اور اللہ محمد،یو/سی حبیب زئی 2سے اے این پی کے سبحا ن اللہ اور عطاء محمدبالترتیب چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین منتخب ہوگئے ۔*میونسپل کمیٹی ژوب کیلئے پشتونخوا میپ کے عبدالسیلم مندوخیل چےئرمین اور حاجی نصیب خان وائس چےئرمین منتخب ہو گئے ۔جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل ژوب کے انتخابات کورم پورا نہ ہونے پر ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیئے گئے۔ گئی ڈسٹرکٹ کونسل ژوب کے تمام کونسلروں نے حلف اٹھایا تاہم بعد میں جے یو آئی نظریاتی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کونسلروں نے ووٹ کاسٹ نہیں کئے اور چلے گئے۔* شیرانی میں ڈسٹرکٹ کونسل میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمدسلطان شیرانی چیرمین اور نواب خان شیرانی وائس چیرمین منتخب ہو گئے ۔میونسپل کمیٹی میں جے یو آئی (ف) کے احمد خان چےئرمین اورجمعہ رحیم وائس چےئرمین منتخب ہو گئے ۔شیرانی کی تیرہ یونین کونسل میں سات یونین چئیرمین شپ جمعیت ف اور چھ یونین کی چئیرمین شپ پشتونخواہ کے حصے میں آئی ۔*قلعہ سیف اللہ ڈسٹرکٹ کونسل کے انتخابات ملتوی ہوگئے۔ میونسپل کمیٹی قلعہ سیف اللہ کے چےئرمین پشتونخوا میپ کے حاجی دارا خان جوگیزئی ،ڈپٹی چےئرمین سعید اکبر خان منتخب ہوئے ۔ میونسپل کمیٹی مسلم باغ کے چےئرمین پشتونخوا میپ کے سردار آصف خان سرگڑھ ،ڈپٹی چےئرمین ملک فقیر محمد منتخب ہوئے۔ *پشین میں بھی بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ ہوگیا 6 گھنٹے کی تاخیر سے پولنگ کا عمل شروع ہوا پولنگ اسٹیشنوں پر سخت سیکورٹی تعینات تھی ڈپٹی کمشنر بشیر خان بازئی ڈی پی او عبدالحئی بلوچ نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا ۔۔ڈسٹرکٹ کونسل کی چیئرمین کی نشست پر پشتونخوا میپ کے محمد عیسیٰ روشان نے 51ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ میونسپل کارپوریشن پشین میں میئراور ڈپٹی میئر شپ کی نشستوں پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف)کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا ۔۔میونسپل کارپوریشن میں جمعیت علماء اسلام ف کے 24کونسلر ز جبکہ پشتونخوامیپ کے 40 کونسلرز تھے اچانک جادو کی چھڑی چلنے سے جمعیت علماء اسلام کی میئر شپ کیلئے نامزد امیدوار عبدالعلی کاکڑ نے30ووٹ اور انکے مدمقابل پشتونخوا میپ کے شراف آغا نے بھی 32ووٹ حاصل کرکے میئر شپ کی نشست پر کامیاب رہے ہیں۔۔*ضلع کونسل زیارت سے پشتونخوا میپ کے میر وائس خان چیئرمین اور نعمت اللہ پانیزئی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ زیارت میونسپل کمیٹی کے چےئرمین حزب اللہ اور ڈپٹی چےئرمین عبدالحلیم کامیاب ہوئے۔ جبکہ جمعیت نظریاتی اور پشتونخوا میپ نے مشترکہ طور پر پانچ چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے سٹوں پر کامیابی حاصل کی ۔ زیارت کی چودہ یونین کونسلوں کی سٹوں پر الیکشن ہوئے ۔سنجاوی بازار یونین کیلئے چیئر مین عبدالوہاب ڈپٹی چیئرمین شادی خان ۔پوئی یونین کونسل کیلئے چیئرمین جلال الدین ۔ڈپٹی چیئرمین محمد اسحاق،بغاؤ یو سی چیئرمین محمد قاہر ،ڈپٹی چیئرمین حاجی محمد بلامقابلہ منتخب ہو گئے جبکہ ریگوڑہ یونین کونسل کیلئے حنیف خان چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین جان گل سات ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے کاژہ یوسی مولوی فتح محمد چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین عبدالباقی آٹھ ووٹ سے منتخب ہوا ۔چوتیر یونین کے چیئرمین عبداللہ ،ڈپٹی چیئرمین نعیم اللہ سات ووٹ لیکر کامیاب ہوا غبرگ یونین کونسلروں کی غیر حاضری کے بنیاد پر الیکشن روک لیا ۔الیکشن کمیشن کے فرائض اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد جعفر نے سرانجام دی الیکشن کے موقع پر سیکوریٹی کے سخت انتظام کئے گئے تھے ۔*موسیٰ خیل میں ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اوروائس چیئرمین کی نشستوں پر انتخاب ملتوی جبکہ یونین کونسلوں میں جمعیت (ف) کی برتری۔تفصیلات کے مطابق 17یونین کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں کے انتخاب کے دوران8یونین کونسلوں پر جمعیت علماء اسلام(ف)، 3پرجمعیت علماء اسلام (نظریاتی)، 2پرپشتونخواملی عوامی پارٹی کے حمایت یافتہ جبکہ 1پرآزادکامیاب جبکہ 3پرکورم پورانہ ہونے کے باعث انتخابات ملتوی کر دئے گئے ہیں۔یونین کونسل غڑوندی،لوغئی،صدر،سراخوا،واہ حسن خیل،سلی حمزازئی،کیوان ایسوٹ اوریونین کونسل زمری سے جمعیت(ف)، یونین کونسل زام،لوغئی پونگہ اوریونین کونسل توئی سرمیں جمعیت(ن)، یونین کونسل کنگری اوریونین کونسل راڑاشم میں پشتونخوامیپ، کرکنہ سے آزادکوکامیابی ملی۔جبکہ یونین کونسل غڑیاسہ،کوٹ خان محمداوریونین کونسل درگ کے انتخاب کورم پورانہ ہونے کے باعث ملتوی کردئیے گئے۔ ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی کے انتخابات بھی کورم پورانہ ہونے کے باعث التویٰ کا شکار رہے۔ڈسٹرکٹ کونسل میں اتحادیوں اور میونسپل کمیٹی میں جمعیت علماء اسلام (ف)کے کونسلران انتخابی عمل کے دوران غائب رہے۔جس کی وجہ ڈسٹرکٹ کونسل میں جمعیت (ف)جبکہ میونسپل کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کی اکثریت بتائی جارہی ہے۔انتخاب کا عمل ضلع اسمبلی ہال میں کرایا گیا۔جہاں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔انتخابی عمل کے دوران کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال پش نہیں آئی۔*ضلع ہرنائی کی دو میونسپل کمیٹی ،ضلع کونسل اورنو یونین کونسلوں میں کونسلرز کی حلف برداری کی تقریبات منعقد ہوئی۔ ضلع کونسل میں کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ضلع کونسل کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے انتخابات کا انعقاد نہ ہوسکا ۔15 میں سے6 ممبران نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جانب سے ضلع کونسل کے چیئرمین کیلئے حاجی حقداد ترین ، ڈپٹی چیئرمین کیلئے حاجی جان محمد عرف جانک آقا کے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے گئے جنہیں 15 میں سے9 ممبران کی حمایت حاصل تھی جبکہ 6 ممبران نے بائیکاٹ کیا اور دوتہائی اکثر یت نہ ہونے کی وجہ سے ریٹرننگ آفیسر نے انتخابات کو ملتوی کردیا ۔میونسپل کمیٹی ہرنائی میں چیئرمین کیلئے پشتونخوامیپ کے ضلعی سیکرٹری سید غفور شاہ اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے پشتونخوامیپ عبدالرزاق ترین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ جبکہ مونسپل کمیٹی شاہرگ میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل شاہرگ کے صدر ملک محمد زمان ترین چیئرمین اور عوامی نیشنل پارٹی کے نسیم شاہ ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے ۔ یونین کونسل بابہان ون میں جمعیت علماء اسلام کے وکیل شاہ چیئرمین اور جمعیت مولوی نورمحمد ڈپٹی چیئرمین ، یونین کونسل بابہان ٹو میں اتحادی پینل کے ملک عبدالشکور چیئرمین اور شیر محمد ڈپٹی چیئرمین ، یونین کونسل صدر ٹو میں جمعیت علماء اسلام کے ملک عبدالظاہر خان چیئرمین ، حضرت علی ترین ڈپٹی چیئرمین ، یونین کونسل ٹو میں جمعیت علماء اسلام کے خیر شاہ چیئرمین ، سید صمد شاہ ڈپٹی چیئرمین یونین کونسل شاہرگ میں جمعیت علماء اسلام کے ڈاکٹر فضل محمد چیئرمین ، حافظ زین اللہ ڈپٹی چیئرمین ، یونین کونسل صدر ہرنائی میں پشتونخوامیپ کے دوست محمد ترین چیئرمین ، محمد صادق ڈپٹی چیئرمین ، یونین کونسل ناکس ون میں پشتونخوامیپ کے دوران خان ترین چیئرمین ، روزے محمد ڈپٹی چیئرمین ، یونین کونسل خوست میں پشتونخوامیپ کے ملک عبداللہ خان چیئرمین ، امان اللہ ڈپٹی چیئرمین ، یونین کونسل زرغون غر میں پشتونخوامیپ کے مومن خان کاکڑ چیئرمین ، داد گل کاکڑ ڈپٹی چیئرمین بلا مقاملہ منتخب ہوئے جبکہ *لورالائی میں بلدیاتی انتخابات کے مراحلہ مکمل میونسپل کمیٹی میں پشتونخواملی عوامی پارٹی نے میدان مار لیا ۔پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار نعمت اللہ جلال زئی نے37ووٹ لیکر چےئرمین جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار نے صرف7ووٹ حاصل کئے اسی طرح ڈپٹی چےئرمین کیلئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار جعفرخان منتخب ہو گیا ۔میونسپل کمیٹی دکی کیلئے مسلم لیگ ن کے فتح محمد ناصر چیئرمین جبکہ وائس چیئر مین اے این پی کے محمد علی زرکون منتخب ہوگئے۔ * ڈسٹرکٹ کونسل کوہلوسے چیئرمین مسلم لیگ ن کے نواب زادہ بزیرمری وائس چیئرمین وڈیرا رب نواز منتخب ہوگئے۔ میونسپل کمیٹی کوہلو کیلئے ایوان میں کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے انتخاب ملتوی کردیا گیا۔ *ڈسٹرکٹ کونسل بارکھان میں پی پی پی اور جے یو آئی (ف) کے مشترکہ امیدوار سردارامیرمحمد کھیتران چےئرمین اور وائس چےئرمین میرہان کھیتران دو ووٹ سے کامیاب ہوگئے۔ جبکہ نیشنل پارٹی کے امیدوار میر عبدالکریم اور غلام رسول حسنی کو شکست ہوگئی۔ اسی طرح میونسپل کمیٹی بارکھان سے جے یوآئی کے بلامقابلہ امیدوارسردار عبدال اسلام شاہ چےئرمین ، خیرمحمد وائس چےئرمین منتخب یونین کونسل وٹاکڑی سے ملک سیدمحمدچےئرمین، حاجی گلداد وائس چےئرمین یونین کونسل رڑکن سے محمداقبال چےئرمین، محمدعمران وائس چےئرمین یونین کونسل اوچڑی سے وڈیرہ صاحب جان چےئرمین، عبدالرحیم وائس چےئرمین‘یونین کونسل تومنی سے عبدالستار چےئرمین،عبداللہ وائس چےئرمین۔یونین کونسل عیشانی سے غلام فرید چےئرمین،شیرجان وائس چےئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ یونین کونسل ناہڑ کوٹ سے جعفرخان چےئرمین ، سیدنصیر شاہ وائس چےئرمین۔یونین کونسل صدر سے حلیم چےئرمین ، رحیم بخش وائس چےئرمین۔یونین کونسل چوہڑکوٹ سے ظہوراحمد چےئرمین ، جان محمدوائس چےئرمین یونین کونسل رکھنی سے لعل محمد چےئرمین محمدجمیل وائس چےئرمین یونین کونسل چھپر سے عصمت اللہ چےئرمین ،محمدابراھیم وائس چےئرمین یونین کونسل تکھڑا سے جان محمد چےئرمین،صورت خان وائس چےئرمین یونین کونسل بغاؤ سے نیازمحمدچےئرمین ،نادرخان وائس چےئرمین منتخب ہوگئے۔*ضلع کونسل نصیرآباد کے چیئرمین پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار چنگیز خان ساسولی وائس چیئرمین سردارزادہ خیر بخش عمرانی بلامقابلہ کامیاب جبکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے چیئرمین یونین کونسل قبہ شیرخان شرقی پر کورم پورا نہ ہونے پر انتخابات ملتوی کردیئے جبکہ چھتر تمبو اور ڈیرمراد جمالی سے 24 چیئرمین وائس چیئرمین کامیاب ہوگئے مجموعی طور پر بلدیاتی انتخابات میں حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے پولنگ کے دوران سیکورٹی کے انتظامات سخت کیئے گئے تھے۔ مانجھوٹی شرقی سے چیئرمین جھنڈا خان وائس چیئرمین جمال خان مانجھوٹی غربی سمندر خان عمرانی چیئرمین وائس چیئرمین عباللطیف شہزادہ خان میر محمد عمر عمرانی چیئرمین وائس چیئرمین میر پسندخان عمرانی سکندر آباد جاوید علی وائس چیئرمین شیر محمد بلامقابلہ کامیاب ہو گئے جبکہ ریڑینگ آفیسر غلام سرور عمرانی کے مطابق یونین کونسل نصیرخان سے چیئرمین محمد سلیمان وائس چیئرمین یار محمد بیدار اندرون میر محمد وائس چیرمینرحمت اﷲ بیدار شرقی محمدا ختر وائس چیئرمین عبدالباقی قبہ شیر خان غربی سے چیئر مین تاج محمد وائس چیئرمین نور محمد جھڈیر جنوبی چیئرمین اختر علی وائس چیئرمین قبہ جھڈیر شمالی عبدالقدوس وائس چیئرمین محمد صدیق منتخب ہوگئے ریڑینگ آفیسر چھتر اسسٹنٹ کمشنر غلام حیسن بھنگر کے مطابق یونین کونسل چھتر سے چیئرمین گل محمد وائس چیئرمین وزیر علی شاہ پور چیئرمین سید حیدر علی شاہ وائس چیئرمین محمود علی فلیجی ابوبکر خان وائس چیئرمین غفار خان شوری ڈرابی واجد علی وائس چیئر مین مظہر علی نبی بخش کھوسہ عارف نوید وائس چیئرمین خدا بخش میر حسن عبدالخالق وائس چیئرمین حیر الدین ریڑینگ آفیسر تمبو ای ڈی او ایجوکیشن نصیرآباد صادق علی عمرانی کے مطابق یونین کونسل عبداﷲ باڑی سے چیئرمین منیر احمد وائس چیئرمین احمد نوازیونین کونسل اﷲ آباد محمد صالح وائس چیئرمین وائس چیئرمین صابر علی منجھوشوری یار محمد وائس چیئرمین محمد ایوب یونین کونسل ایری چیئرمین میر اﷲ ڈنہ وائس چیئرمین چھٹہ خان گولہ واہ سے چیئرمین شیراحمد وائس چیئرمین عبدالصمد خسرواہ محمد فاروق وائس چیئرمین محمد ابراہیم بلا مقابلہ جبکہ یونین کونسل میرواہ پر پولنگ ہوئی گل بہار نے آٹھ ووٹ لیکر چیئرمین اور خالق داد وائس چیئرمین کامیاب ہوگئے بلدیاتی انتخاب کے دوران چھتر تمبو ڈیرہ مراد جمالی میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیئے گئے ہیں حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی پر مٹھیاں تقسیم کی گئیں ۔*جعفراآباد میں میر فائق علی جمالی پینل نے ضلع کونسل اور دومیونسپل کمیٹیوں سمیت ضلع بھر میں کلین سویپ کرلیا،ان کے حمایت یافتہ امیدواروں نے بلدیاتی انتخابات کے حتمی مرحلے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔کامیابی کے بعد میر فائق جمالی کی رہائش گاہ پر مبارکباد ینے والوں کا تانتا بندھ گیا حمایتیوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں تحصیل جھٹ پٹ کی تمام یونین کونسلوں کے لئے انٹر کالج بوائز اور میونسپل کمی ٹیڈیرہ اللہ یار و ضلع کونسل جعفر آباد کے انتخاب کے لئے ضلع کونسل ہال ڈیرہ اللہ یار میں پولنگ اسٹیشن قائم کی گئی تھی ۔ سب سے پہلے ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر شاہ فہد نے تمام منتخب کونسلران سے حلف لیا جس کے بعد میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یارکے چیئرمین کے انتخاب کے لئے فائق جمالی پینل کی طرف سے چیئرمین سردار شاہنواز خان عمرانی اور وائس چیئرمین محمد ایوب کھوسہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور ووٹنگ کے بعد غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار سے فائق جمالی پینل کے سردار شاہنواز خان عمرانی چیئرمین اور محمد ایوب کھوسہ 30/30ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پینل کے امیدواروں نے چار چار ووٹ حاصل کئے ۔ میونسپل کمیٹی اوستہ محمدپر فائق جمالی پینل کی طرف سے چیئرمین میر عامر خان جمالی اور وائس چیئرمین نیاز احمد عمرانی 18/18ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیضلع کونسل جعفرآباد سے فائق جمالی پینل کے میر زبیر خان جمالی 39ووٹ لے کر چیئرمین اور میر علی خان جمالی 41ووٹ حاصل کرکے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے اس طرح ضلع بھر میں سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میر فائق جمالی پینل نے ضلع بھر میں واضح اکثریت حاصل کرلی ۔علاو ہ ازیں یونین کونسل بندمانک سے فائق جمالی پینل کے میر لیاقت علی کھوسہ چیئرمین ، یونین کونسل نصیرآباد سے غلام رسول لہڑی چیئرمین ، اور یونین کونسل چھلگری سے میر ہیبت خان چھلگری چیئرمین اور عبدالوہاب زہری وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ * صحبت پور سابق اسپیکر میر ظھور حسین کھوسہ پینل کے حمایت یافتہ سابق نگراں وزیراعظم ہزار خان کھوسہ کے فرزند میر امجد حسین کھوسہ نے 22ووٹ حاصل کر کے نیشنل پارٹی کے امیدوار کو شکست دیکر چیرمین منتخب ہوگئے ۔جبکہ وائس چیرمین ضلع صحبت پور پر میر فہد خان پہنور نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ۔جبکہ میونسپل کمیٹی صحبت پور پر ن لیگ اور ظہور حسین کھوسہ پینل کے امیدوار غلام حیدر گولہ واضع اکثریت سے چیرمین جبکہ واحد علی کھوسہ وائس چیرمین کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ *سبی میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چےئرمین کی نشست پر آزاد امیدوار ملک قائم الدین دہپال جبکہ وائس چےئرمین کی نشست پر بی این پی عوا می کے نامزد امیدوار میر محمد چانڈیہ بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ۔میونسپل کمیٹی سبی کے چےئرمین حاجی داؤد رند وائس چےئرمین میر شہدادخان مری ڈومکی رند اتحاد کی جانب سے بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ۔جبکہ ڈومکی گروپ کے یونین کونسل کڑک کے چےئرمین محمد امین خجک ،وائس چےئرمین عبد اللہ مندوانی کامیاب ہوگئے ۔یونین کونسل تلی کے چےئرمین شازیہ صدیق وائس چےئرمین اسد خان سیلاچی یونین کونسل بابر کچھ کے چےئرمین اختیار خان وائس چےئرمین نذر محمد مری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ یونین کونسل مل کے الیکشن پریذائیڈنگ افیسر و ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی اور یونین کونسل مرغزانی کے انتخابات پریذائیڈنگ آفیسر عبدالرحیم خجک کی زیر نگرانی منعقد ہوئے جس میں یونین کونسل مل اوریونین کونسل مرغزانی کے امیدوار وں نے ووٹنگ میں برابری حاصل کی جس کے بعد ٹاس کے ذریعے یونین کونسل مل کیچےئرمین وڈیرہ غوث بخش گورگیج وائس چےئرمین عبدالجبار جبکہ یونین کونسل مرغزانی کے چےئرمین بدرالدین ہانبھی وائس چےئرمین عبدالغفور دہپال منتخب ہوئے ۔۔*ضلع کچھی(بولان) میں بھی بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ بخیر و خوبی عمل میں آگیا۔ نومنتخب کونسلرز نے بھی اپنے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سے رند عوام دوست پینل کے نامزد چےئرمین سید محمد علی شاہ وائس چےئرمین منتخب ہوئے۔ضلع کے 19یونین کونسلز میں16یونین کونسل کے چےئرمین بلامقابلہ جبکہ 4یونین کونسل پرمقابلہ ہوا۔ رئیس عبدالکریم یونین کونسل کلی ساتکزئی سے بہادر خا ن ساتکزئی چےئرمین وائس چےئرمین مولانا خیر محمد ،یونین کونسل کولپور سے سردار توکل خان کرد وائس چےئرمین قدرت اللہ کرد یونین کونسل آب گم سے قدرت اللہ وائس چےئرمین حبیب اللہ منتخب ہوگئے۔ یونین کونسل کوٹ رئیسانی کاچناؤ ملتوی کورم پورانہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔*ضلع کونسل لہڑی میں ضلعی چےئرمین میر میرحسن ڈومکی وائس چےئرمین میر حسن اسحق بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ تحصیل لہڑی کی چھ یونین کونسلز کے چےئرمین اور وائس چےئرمین بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں یونین کونسل بختیار آباد کے چےئرمین میر سیف اللہ ڈومکی، وائس چےئرمین محمد بچل یونین کونسل کھٹبار تنیہ کے چےئرمین نو رمحمد تنیہ وائس چےئرمین عبدالرحمن ماچھی یونین کونسل لہڑی کے چےئرمین میر شہرو ز خان ڈومکی وائس چےئرمین حامد خان یونین کونسل درگاہ میر حسن کے چےئرمین ظریف خان وائس چےئرمین دلی جان یونین کونسل خیر واہ کے چےئرمین میر خان وا ئس چےئرمین گائی خان یونین کونسل شہداد خان کے چےئرمین امیر حید ر شاہ وائس چےئرمین خورشید شاہ بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ۔