|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2020

تفتان: پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 29 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 29 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے گرفتار قیدیوں میں خیبر پختون خواہ08،پنجاب 17،سندھ 03 اور بلوچستان 01 شامل تھے راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق یہ تمام پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے ایرانی سکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر پاکستانی قیدیوں کو تفتان لیویز حکام کے حوالے کر رہے ہیں ابتدائی کاروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا