|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2020

کوئٹہ  ; پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور وزیر تعلیم سردار یار محمد رند بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر جاری پیغام میں کہا ہے

کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کے خواب کو بغیر کسی پر تشدد سیاست کے کامیاب بنا کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ جمہوری اور سیاسی جدوجہد کے ذریعے اپنے مقاصد کا حصول ممکن یے بر صغیر پاک و ہند سے برطانیہ کا انخلاء اور پاکستان کا قیام قائد اعظم محمدعلی جناح کی کوششوں کو عملی ثبوت ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں موجود سیاسی قوتیں قائد اعظم محمد علی جناح کے اس فلسفے پر عمل پیرا ہو اور پاکستان کی سربلندی اور کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ درپیش مسائل کے حل کیلئے ہم سب کو قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کو سامنے رکھ کر آگے چلنا ہوگا قائداعظم محمد علی جناح کے زریں اصول اتحاد، تنظیم اوریقین محکم پاکستان کو ایک مستحکم ریاست بنانے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ قائد اعظم نے قیام پاکستان کے وقت چند اصول وضع کردیئے تھے اگر انہیں کچھ وقت ملتا تو آج پاکستان ایک مسلم فلاحی ریاست ہوتا لیکن آج جو صورتحال ہمیں درپیش ہے اسکی بڑی وجہ یہ ہے سیاسی جماعتوں نے قائد اعظم کے فلسفے کو بھلا دیا

جسکا فائدہ آج ہمارے روایتی حریف اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ہمیں قائد کے افکار پر عمل در آمد کرتے ہوئے دشمن کی کوششوں کو ناکام بنانا ہوگا قائد کے افکار پر عمل در آمد کرتے ہوئے ہمیں ایک مستحکم بلوچستان اور پاکستان کی تشکیل کا عمل مکمل کرنا ہوگا قائد اعظم محمد علی جناح بلوچستان اور اسکی عوام سے خصوصی محبت کرتے تھے اور بلوچستان کے قبائلی عمائدین نے قائد اعظم محمد علی جناح سے متائثر ہوکر پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی جسکے نتیجے میں ہم آج آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں
آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ہم سیاسی اور گروہی اختلافات کو پس پشت ڈال کر بلوچستان اور پاکستان کے استحکام اور قومی اتحاد کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔