|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2020

ڈھاڈر: زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے مرکزی چئیرمین ،رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی نے ڈھاڈر کا دورہ کیا اسموقع پر انکے اعزاز میں زمیندار ایکشن کمیٹی ڈھاڈر بولان کی نومنتخب صدر وڈیرہ علی احمد رند جنرل سیکرٹری ملک اسد اللہ بنگلزئی نے مقامی ہوٹل میں عصرانہ دیا اسموقع پر مرکزی چئیرمین نے ڈھاڈرکی نومنتخب کابینہ کومبارک باد پیش کی ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے زمیندار وں کے زرعی قرضے معاف کیئے جائیں مشرف دور حکومت کی طرز پر موجودہ حکومت بھی بلوچستان کے مقامی زمینداروں کے زرعی قرضے معاف کریں انہوں نے کہا کہ رواں سال ملک خصوصا بلوچستان میں ٹڈی دل کے حملوں نے زمیندار وں کو ناقابل تلافی نقصان دیا ہے جسکا خمیازہ زمیندار بھگت رہے ہیںایک طرف خشک سالی اور سیلابی کیفیت سے دوچار زمیندار معاشی بحران کا شکار ہیں۔

تو دوسری طرف حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواں سبسڈی دیکھنے کو نہیں مل رہی مشر ف کی دور حکومت میں بلوچستان کے صرف دو اضلاع جن میں قلات اورژوب شامل تھے کے زرعی قرضے معاف کیئے گئے تھے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت زمینداروں کیلئے فی لافور ریلیف پیکج کا اعلان کریں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ہم نے اسمبلی فلور پر بھی زمینداروں کے حق میں قرارداد منظور کرائی ہے ۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت زمینداروں کے مسائل سے چشم پوشی کر رہی ہے ملک بھر کی طرح بلوچستان کے زمیندار بھی حالیہ سیلاب،خشک سالی اور ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے شدید معاشی بدحالی سے گزر رہے ہیں انکے لیئے سبسڈی اور زرعی قرضے معاف کیئے جائیں اسموقع پر ڈھاڈر زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر وڈیرہ علی احمد رند،ملک اسد اللہ بنگلزئی،ارباب عمر،ملک عبدالرحمان نے انہیں بولان ڈھاڈر کے زمینداروں کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے۔

بتایا کہ ڈھاڈر بولان میں بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے ٹیوب ویل بھی کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جبکہ محکمہ ایریگیشن کی عدم توجہی کی وجہ سے کچے نالوں سے پانی کا بہاؤ تیز ہوتا ہے جس کی صفائی نہیں کی جاتی۔

جبکہ حکومت انہیں اس مد میں خطیر رقم بھی جاری کرتی ہے لیکن زمینداروں کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جاتا اور ضلع میں سوائل ٹیسٹنگ کی سہولت نہ ہونے سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔

جس پر رکن صوبائی اسمبلی مرکزی چئیرمین ملک نصیر شاہوانی نے کہا کہ وہ جلد اس بارے میں صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق اور سیکرٹری آبپاشی سے ملاقات کرکے مسائل سے آگاہ کرینگے۔