خضدار: بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی خضدار زون کی طرف سے بانک کریمہ بلوچ کی کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مبینہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کنیڈا کی حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے علاوہ حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتی ہے ۔
کہ وہ سفارتی سطح پر کنیڈا سے رابطہ کرکے ان کے سامنے مکمل تحقیقات کا مدعا اٹھائے، بانک کریمہ بلوچ کی پراسرار ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتولہ کریمہ بلوچ کا اغوا اور بعد ازاں قتل پوری بلوچ قوم بلکہ پوری انسانیت کے لئے دکھ کا باعث ہے ۔بانک کریمہ کی شہادت اور اغوا کے پس پردہ محرکات کو عوام کے سامنے لانا انتہائی ضروری ہے
ہم صوبائی اور وفاقی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں بسنے والے کریمہ بلوچ جیسی دانشور، عظیم اور وسیع سوچ رکھنے والی شخصیات کے قتل واغواء کے روک تھام کے لیے اقدامات کریں. اور اسے اشخاص کی حفاظت کی جائے جن کے دل میں بلوچستان کی محرومی کو ختم کرنے اور اپنے آنے والی نسلوں کو ایک بہترین مستقبل دینے کے لیے کوشاں ہیں.