قاہرہ: مصر کےصوبے سینا میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں اور بم دھماکوں میں فوجیوں سمیت 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے صوبے سینا میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تعداد فوجیوں کی ہے جب کہ حملوں میں متعدد افراد بھی زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق شدت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر راکٹوں اور فوجی اڈے پر بموں سے حملہ کیا جب کہ شدت پسندوں نے متعدد چیک پوسٹوں اور اخبار کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا جس کے بعد فوج کی جانب سے مزاحمت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا ۔
حکام کے مطابق حالیہ حملوں کی ذمہ داری جنگجو تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے جب کہ دوسری جانب مصری صدر حالیہ پر تشدد کارروائیوں کے بعد اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کرکے مصر روانہ ہوگئے ہیں۔