کوئٹہ: ہرنا ئی کے علاقے شاہرگ میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملے میں 7سیکورٹی اہلکا ر جاں بحق ہوگئے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے واقعہ کی مذمت حملے میں سات سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔ بہادر سیکیورٹی فورسز وطن کا دفاع اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا جانتی ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
سیکورٹی فورسز ملک کے دفاع میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں ہم سب کو ان پر فخر ہے۔ ہم شہید ہونے والے اہلکار کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلی کی حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔