گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر قادر سمالانی نامی شخص کی طرف سے رئیسانی قبیلے کے بارے میں کی گئی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں. ترجمان بلوچ وطن پارٹی
بلوچ وطن پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تاریخ سے نابلد شخص نے رئیسانی قبیلے کے بارے میں جس طرح کی زبان استعمال کی ہےوہ قابل مذمت ہے اور اس کو میرا مشورہ ہے کہ وہ جس طرح کسی دوسرے شخص سے اخبار پڑھواتا ہے تو وہ تاریخ بلوچستان کی کتاب بھی کسی اور سے پڑھوا کر سن لے تاکہ اسکو تاریخ سے آگاہی مل سکے اور وہ جان سکے کہ سرزمین بلوچستان کے لئے رئیسانی قبیلے کی کتنی قربانیاں ہیں
تاریخ گواہ ہیکہ میر عبدالکریم رئیسانی میر محراب خان کے ہمرکاب ہوکر انگریزوں سے لڑتے ہوئے بلوچ سرزمین کے دفاع کے لئے جام شہادت نوش کیا
سردار عبدالنبی رئیسانی سراوانی لشکر کو لیکر خان عبداللہ خان کے ساتھ ہمرکاب ہوکر کچھی کو فتع کیا اور اس کی گواہ بھی تاریخ ہے
میر زنگی خان رئیسانی نے سبی میں باروزئیوں کے ساتھ کئی جنگیں سرزمین بلوچستان کے لئے لڑیں
شالکوٹ کے میری قلعہ میں میر فیروز خان رئیسانی معاصرے میں بلوچ سرزمین کے دفاع کیلئے کئی ماہ تک لڑتے رہے
سردار ملاعیسی رئیسانی بلوچستان کے دفاع میں اپنے لشکر کے ساتھ قندھار پر حملہ آور ہوئے جس میں سردار ملاعیسی رئیسانی سمیت رئیسانی قبیلے کے کئی افراد نے جام شہادت نوش کیا
میرعبدالکریم خان اول خان آف قلات کے ہمراہ لشکر کشی میں پانی پت کے مقام پر شہید ہوگئے
میر ہیبت خان رئیسانی کو خان آف قلات کی جانب سے کشمیر میں گورنر مقرر کیا گیا تاکہ وہ کشمیر میں جاری اندرونی خلفشار کو ختم کرے اور میر ہیبت خان رئیسانی کی اولاد میں سے آج بھی رئیسانی قبیلے کے لوگ کشمیر میں آباد ہیں
70کی دھائی میں ہونے والی بغاوت میں میر عبدالودود رئیسانی کے والد چچا اور خاندان کی دیگر افراد نے قومی جوجہد میں کئی تکالیف کا سامنا کیا
2000کی دھائی سے لیکر آج تک شیرزال بی بی مہتاب رئیسانی نے سرزمین بلوچستان کے لئے اپنی جان کی قربانی دیتے ہوئے جام شہادت نوش کی اور انکے فرزند بلوچ وطن پارٹی کے سربراہ میرعبدالودود رئیسانی اور رئیسانی قبیلے کے کئی لوگ آج تک ان کے ساتھ اس جہد میں ہمسفر ہیں اور اگر تاریخ کے اوراق کو مزید گردانیں تو ایسی کئی تاریخی حقیقتیں آپ جیسے فہم و فراست سے عاری انسانوں کے سامنے آجائیں گی
لہذا اگر آپ خود کو بلوچ قوم کے اتنے ہمدرد سمجھتے ہو تو اس قسم کے نفرت انگیز بیانات بلوچ قوم کی اصلاح نہیں بلکہ مزید نفرتوں کو ہوا دیں گی
سوشل میڈیا پر رئیسانی قبیلے کے بارے میں ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں. ترجمان بلوچ وطن پارٹی

وقتِ اشاعت : December 27 – 2020