|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2020

کوہلو: کوہلو سمیت صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے کڑاکے کی سردی ،کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ،شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب سے شہر اور گردونواح سمیت صوبے کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں یخ بستہ تند وتیز سائبیرین ہوائیں ۔

چلنے سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا ،کڑاکے کی سردی پڑھنے سے کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ،بازار ویران وسنسان لوگوں ٹھٹھرتی سردی سے بچنے کیلئے گھروں میں محصور۔

ضلع میں گیس کی سہولت نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،خشک لکڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ،ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب سے شہرمیں 30کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے گردآلود تند وتیز یخ بستہ ہوائیں ۔

چلنا شروع ہوگئی جو اتوار کو پورے دن چلتی رہی .محکمہ موسمیات کے کوہلو سمیت صوبے کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں سردی کی موجودہ لہر برقرار رہے گی بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ضلع میں آئندہ دو روز تک درجہ حرارت منفی 8تک آسکتا ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملے گی ۔