|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2020

قلات: شہر اور گردونواح میں یخ بستہ ہوائوں کا راج درجہ حرارت منفی 12یکارڈ کیا گیا گیس پریشر کی بندش اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور ٹو فیس کے باعث متعدد کلیوں کے ٹرانسفارمر جل گئے شدید سردی نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق قلات شہر اور گروونواح میں گزشتہ ایک ماہ سے سائبیرئین ہوائوں نے ڈھیرے ڈال دیئے ہیں جس کے باعث اکثر و بیشتر درجہ حرارت نقط اانجماد سے نیچے چلاجاتا ہیں محکمہ موسمیات کے ا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم درجہ حرارت منفی 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اس خون جمادینے والی سردی میں بجلی اور گیس بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے شدید سردی کے باعث نالیوں اور پانی کے پائپ لائنوں میں پانی جم گیا شہریوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا دوسری جانب کیسکو واپڈا کی جانب سے بجلی کو ٹو فیس کرنے کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا جس کے باعث متعدد کلیوں کے ٹرانسفارمر اور الیکڑونک مشینری جل گئے ہیں ۔

جس سے صارفین کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے دوسری جانب ٹرانسفارمر مرمت کرنے اور ایل پی جی فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہیں۔