تربت: پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ ویسٹ ریجن صدر وارث دشتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک بند کیا جائیں اور حکومت کی جانب سے تیل کی بندش پر جو فیصلہ ہوہی ہے۔
وہ بلوچستان کی لاچار اور بے بس عوام کی معاشی قتل کے مترادف ہے بلوچستان کی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے دو وقت کی روٹی بھی گہوارہ نیہں کرتے ماضی کی حکمرانوں نے بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ بد ترین سلوک کیں ظلم و جبر کے روایات آج تک برقرار ہے بلوچستان پسماندہ صوبہ نیہں بلوچستان ایشیا کی مالا مال امیر ترین صوبہ کے ساتھ ساتھ ایشیا کی سب سے پسماندہ صوبہ ہے۔
ماضی کے کرپٹ حکمرا نوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج بلوچستان کہیں مشکلات سے دوچار ہے اب بلوچستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوہی بھی غلط فیصلہ قابل قبول نہیں بلوچستان کو چند نابالغ سیاستدانوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے نہیں دیں گے۔
بلوچستان کی مستقبل کا فیصلہ بلوچستان کی غریب عوام کریں شیش محل میں رہنے والے کبھی غریب عوام کے لیے اچھی فیصلے نیہں کرتے بلوچستان عوام کو جینے کا حق دو اور تیل کی بندش کی غلط فیصلے پر فوری نظر ثانی کریں۔