|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2021

کراچی: روزنامہ آزادی، کوئٹہ کے کالم نویس اور کراچی پریس کلب کے نو منتخب گورننگ باڈی کے رکن عزیز سنگھور کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

کراچی یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن کے پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے پروفیسر سعید عثمانی، ٹی پارٹی کے میزبان تھے۔اس موقع پر روزنامہ آزادی میں عزیز سنگھور کے کالم اور دیگر پیشہ ورانہ سرگرمیوں کو سراہا گیا۔ مقررین نے عزیز سنگھور کے لکھنے کے انداز سمیت دیگر پہلوں پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے حال ہی میں کراچی پریس کلب کے انتخابات میں گورننگ باڈی کے رکن منتخب ہونے پر بھی عزیز سنگھور کو مبارکباد دی۔

مقررین نے روزنامہ آزادی کی پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اخبار عوامی ایشوں کو بہتر انداز میں ترجمانی کررہا ہے۔ جو ایک قابل ستائش عمل ہے۔ٹی پارٹی میں کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر فاضل جمیلی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر اشرف خان، روزنامہ آزادی اور ڈیلی بلوچستان ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر عارف بلوچ۔

کراچی پریس کلب کے سابق نائب صدر سعید سربازی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما سعید جان بلوچ، تاریخ دان و مصنف اختر بلوچ، ندیم زبیری، غوث محی الدین، خالد فرشوری، خلیل قریشی ایڈوکیٹ، میر ابوبکر جدگال۔

میر حفیظ کلمتی، اکرام بلوچ، ماہر بلوچ سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر عزیز سنگھور نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے پارٹی پر میزبان اور شریک افراد کا شکریہ ادا کیا۔