|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2021

قلات: قبائلی و سیاسی رہنماء سردار محمد طاہر ترین نے کہا ہے کہ احتساب بیورو اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لیے بزرگ بلوچ رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے ایک بار پھر بلوچستان میں حالات کو دانستہ طور پر خراب کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے لیکن اس قسم کے سازشوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔

نواب محمد اسلم رئیسانی بلوچ اور بلوچستان اور ملک کے لوگوں کی ترقی اور خوش حالی کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ان کی بھائی کی قربانیاں ہو یا از خود غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ہو بلوچستان کے لوگ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں نواب محمد اسلم رئیسانی کے دور میں قائم نواب غوث بخش اسپتال سے آج ہزاروں افراد استفادہ کررہے ہیں۔

دوسرے شہروں سے لوگ علاج معالجے کے لیے مستونگ لاتے ہیں جو نواب محمد اسلم رئیسانی کی عوام دوستی اور کارکردگی کا بہترین نمونہ ہے انہون نے کہا کہ ہم بطور سراوان سردار نیب نیازی گھٹ جوڑ کو نہیں مانتے ہیں۔

اگر چیف آف سراوان کے خلاف مزید کاروائی کرنے یا انہیں ناجائز تنگ کرنے کی کوئی کوشش کی گئی تو ہم سراوان کے تمام سردار اپنے اپنے قبائل کے ساتھ احتجاج پر مجبور ہونگے اور پھر ہمیں اس حق سے کو ئی طاقت نہیں روک سکتی۔