بلوچستان کے ضلع گوادر میں کیسکو اہلکار کے قتل کیخلاف صوبہ بھر میں کیسکو ملازمین کی جانب سے آج دفاتر میں ہڑتال اور آل پاکستان ہائیڈروالیکٹرک یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کئے جارہے ہیں ، آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی کال پر منگل کو کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں کیسکو کے دفاتر میں ملازمین نے ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کئے صوبائی دارالحکومت میں چیف کیسکو آفس میں آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے صوبائی صدر حاجی رمضان اچکزئی کی صدارت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں شریک ملازمین نے سرخ جھنڈے اور مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے گوادر میں دوران ڈیوٹی دفتر کے اندر ملازم کے قتل پر تشویش پر شدید غم و غصہ کااظہار کرتے ہوئے مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ‘کیسکو چیف کے دفتر کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے رہنماﺅں نے حکومت اور انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار اور ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے مظاہرے سے خطاب میں مزدور رہنماﺅں نے دھمکی دی کہ اگر مطالبات پر بروقت عملدرآمد نہ ہوا تو احتجاج کو مزید وسط دی جائے گی ‘ دوسری جانب ایک روزہ ہڑتال کے باعث صوبہ بھر میں کیسکو دفاتر میں انتظامی اور دفتری امور دن بھر ٹھپ رہے
کیسکو اہلکار کے قتل کیخلاف صوبہ بھر میں کیسکو ملازمین کا ہڑتال
وقتِ اشاعت : February 3 – 2015