|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2021

کوئٹہ: سبی کوہلو روڑ پر کار کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق سبی کوہلو روڈ پر ٹریفک کے حادثہ پیش آیا

جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا اور دوسرا زخمی ہو گیا ، جاں بحق شخص کی شناخت ڈاکٹر نیاز بگٹی کے نام سے ہوئی جو ڈی ایچ او بارکھان تھے جبکہ حادثے کا میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا ہے جسے سبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔