|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2021

تربت: بلیدہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حلقہ نمائندہ بلیدہ کو ماڈل سٹی بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب بلیدہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔ لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔ اور حکومت وقت کی کانوں تک جوں نہیں رینگتی۔بلیدہ کی بجلی کا انوکھا سپلائی سسٹم رہا ہے ۔

جس میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 24 گھنٹوں کی معمول کی بجائے 48 گھنٹوں کے اندر صرف 4 سے 6 گھنٹے کی سپلائی رہی ہے اور اب یہ 4 سے 6 گھنٹے کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی ہے۔

لوگ سراپا احتجاج ہیں مگر حکومت اور حلقہ نمائندہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔اہلیان بلیدہ کا کہنا ہیکہ وہ احتجاجی دائرے کو مزید وسعت دیتے ہوئے تربت تک ریلی کا انعقاد کرینگے اور کمشنر آفس کا گھیراؤ کرکہ مستقل حل کا مطالبہ کرینگے۔