|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2015

گوادر(بیورورپورٹ)گوادر میں نامعلوم افرادکی فا ئرنگ سے بی این پی مینگل سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل کے چیئرمین جاں بحق ہوگئے۔ بی این پی نے واقعہ کے خلاف گوادر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام ضلع گوادر کے علا قے نیو ٹا ؤ ن جناح مونومنٹ کے قریب میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے بی این پی مینگل کے ضلعی رہنما اور یونین کو نسل چپ کلمتی کے نو منتخب چیئر مین میر نا صر حسن کلمتی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوادر پہنچایا گیا ۔ڈاکٹر کے مطابق ناصر حسن کو سینے میں دو گولیاں ماری گئیں۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد میر ناصر حسن کلمتی کو کراچی منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ پسنی کے قریب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مر حوم کو پسنی سے واپس گوادر میں ان کے آبائی گا ؤں پہنچا یا گیا ۔واقعے کے بعد پا رٹی کی رہنماؤں ، کارکنا ن اور کونسلران کی بڑی تعداد ان کی رہا ئش گاہ پر پہنچ گئے ۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ دریں اثناء بی این پی مینگل نے واقعہ کے خلاف آج گوادر میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ پارٹی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گی اہے۔