|

وقتِ اشاعت :   February 5 – 2015

گوادر (بیورورپورٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے یونین کونسل چھب کلمتی کے نومنتخب چیئرمین ناصر حسن کی بہیمانہ قتل کیخلاف بی این پی مینگل کی کال پر مکمل ہڑتال رہی ، ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز ومالیاتیادارے بند رہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیو ٹاؤن گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے یونین کونسل چھب کلمتی کے نومنتخب چیئرمین ناصر حسن کو قتل کر دیاگیا، قتل کے خلاف بی این پی نے گوادر سمیت چاروں تحصیلوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ، ہڑتال کی وجہ سے گوادر کے تمام کاروباری مراکز مالیاتی ادارے بند رہے، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے بہت کم رہی ، تاہم کسی قسم کی ناخوشگوار واقع پیش نہیںآیا،ناصر حسن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی ، جنازے میں مختلف سیاسی سماجی مذہبی پارٹیوں کے نمائندوں اور قبائلی شخصیات نے رکت کی، انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ دفن کردیاگیا