ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار سول سوسائٹی صحافیوں اور شہریوں نے موم بتیاں جلا کر سانحہ مچھ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کی شہر کے مزدور چوک پر سول سائٹی کے نمائندوں صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر موم بتیاں جلائیں۔
اور سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی شرکاء نے ہاتھوں میں شہداء کی تصویریں اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اس موقع پر صحافیوں نظام جتوئی، لیاقت مستوئی، شبیر عمرانی، شہری اتحاد کے صدر کامریڈ ظہور کھوسہ جی ایم جمالی شمن علی حیدری دانیال کھوسہ عزیز احمد تنیو ارشد علی سرھیو احسان کھوسہ مراد بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ قوتیں ملک میں مذہبی اور لسانی انتشار پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں مچھ سانحہ بھی اسی سازش کی کڑی ہے ۔
حکومت سانحہ مچھ کے شہداء کے خون انصاف کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی شہداء کے لواحقین و ہزارہ کمیونٹی گزشتہ چھ روز سے شہیدوں کی میتیں رکھ کر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں انکا کہنا تھا کہ ہزارہ کمیونٹی سے یہ پہلا واقعہ رونما نہیں ہوا۔
اس سے قبل بھی ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جاتا رہا ہے حکومت جھوٹے دلاسوں کے سوا عملی طور پر ہزارہ کمیونٹی کے تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کر رہی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہداء کے لواحقین کے مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے۔