دالبندین: دالبندین شہر میں بجلی کا بہت بڑا بحران۔ایک ہی روز سات ٹرانسفارمر جل کر ناکارہ۔آدھا شہر بجلی سے محروم۔شدید سردی میں لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔تفصیلات کے مطابق شدید سردی کے باعث گھروں میں بجلی کے ہیٹر۔
گیزر اور دیگر آلات کے استعمال کے سبب ٹرانسفارمرز لوڈ برداشت نہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے سات 07 ٹرانسفارمرز جل کر ناکارہ بن گئے جس کی وجہ سے شہر کا آدھا حصہ مکمل طور پر تاریکی میں ڈوب گیا۔شدید سردی میں بجلی نہ ہونے سے لوگوں کو سخت مسائل اور مشکلات سمیت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا شہر میں بجلی کا بڑے بحران نے عوامی وسماجی حلقوں کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
درایں اثناء ایس ڈی او کیسکو دالبندین امیر حمزہ لانگو کی ہدایت پر خراب ہونے والے تمام ٹرانسفارمرز کو اتار کر بذریعہ ٹرک دالبندین سے کوئیٹہ مرمت کرنے کے لیے منتقل کر دیا گیا اور واپڈا ہائیڈرویونین کے چیئرمین میر شاہ نواز رئیسانی اور لائن سپرینئڈنٹ علی آحمد ریکی ٹیم کے ہمراہ ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے کوئیٹہ ورکشاپ روانہ ہوگئے اور یقین دلایا ہے کہ آئیندہ چند روز ٹرانسفارمر کو مرمت کرکے واپس نصب کردیئے جائیں گے۔