کوٹ لانگو: وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں شفاف حکمرانی،میرٹ اور قانون کی بالادستی اور معیاری تعمیراتی کام کو یقینی بنانے کیلئے صوبے میں عملی اقدامات جار ہی ہے تاکہ شفافیت ہر سطح پر اور ہر کوشش میں نمایاں نظر آئے جوکہ صوبے کے معاشی استحکام کی طرف ایک جاندار قدم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرداخلہ نے کوٹ لانگو میں اچانک ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر منگوچر و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبائی حکومت گزرتے دن کے ساتھ ساتھ فرسودہ نظام کی جگہ صوبے میں جدید اور وقت کے تقاضوں کے عین مطابق سرکاری اداروں میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل نیا نظام متعارف کروا رہی ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ مستقبل میں پورے صوبے میں عوام کی سہولت اور سرکاری کام میں تیز رفتاری لانے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام کو سراہا اور کہا کہ اس سے شفافیت کو فروغ حاصل ہوگا اور ٹھیکیداروں اور عوام کو بل پاس کرنے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔
انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے گذشتہ65 سالوں میں پاکستان میں سرکاری محکموں میں ترقی یافتہ دنیا کے طرز پر دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق تبدیلیاں نہیں لائی گئیں انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان دوسرے صوبوں کیلئے مثال بنے گا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر داخلہ نے کوٹ لانگو منگوچر میں مختلف لوگوں کے کھر گے اور ان کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔