کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے نومنتخب امریکی صدر کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مظلوم اقوام غبار آلود سڑکوں سے جبر کے خاتمے کیلئے آپ کے منتظر ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو حلف اٹھانے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو دنیا کو درپیش چیلینجز پر قابو پانے کے لئے بہت کچھ کرنا ہے ، مظلوم اقوام سیارہ زمین کی غبار آلود سڑکوں سے جبر کا خاتمہ کرنے کے لئے آپ کی منتظر ہیں۔