|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2021

کوئٹہ: سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھا رٹی کوئٹہ محمد اسما عیل سنجرانی نے ٹریفک پولیس ،لیویز اورڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ شہر میں غیر قانونی اور جعلی کا غذات والی رکشوں کے خلاف کریک ڈئوان کرتے ہوئے 10رکشے بند اور 32رکشوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کئے اس موقع پر سیکرٹری آرٹی اے کوئٹہ محمداسماعیل سنجرانی نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں غیر قانونی اور جعلی کا غذات والی رکشوںکو چلانے کی قطعا ٰاجازت نہیں ۔

کیونکہ ان غیر قانونی رکشوں کی وجہ سے شہر میں ٹریفک میں خلل اور رش کی صورتحال رہتی ہے لہذا ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم ،صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بشیراحمد بنگلزئی اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند خان کاکڑ کی خصو صی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری اور ٹریفک جام کے خاتمے کیلئے غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائی ناگریز ہے۔

انہوں نے کہا کہ گز شتہ کئی ماہ سے غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائی سے شہرمیں ٹریفک کی روانی بہتر اور غیرقانونی رکشوں کا تدارک ممکن ہوا ہے ۔لہذا غیر قانونی اور جعلی رکشوں کے خلاف کارروائی متواتر جاری رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ ،مال بردار گاڑیاں ،رکشوں اور دیگر پرمٹ ہولڈرز کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پرمٹس کے تجدید جلد از جلد دفتر ہذا سے کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ تمام رکشہ مالکان اپنے اصل کاغذات ہمراہ رکھیں اور دوران چیکنگ عملہ کو پیش کریں۔