|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2021

تربت: بی این پی عوامی کیچ کے ترجمان نے شہید کامریڈ بانک کریمہ بلوچ کی نماز جنازہ میں لوگوں کو شرکت سے روکنے اور میت کو تحویل میں لینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ آج شہید کی غمزدہ خاندان سمیت پوری قوم کیلئے یہ ایک انتہائی تکلیف دہ عمل ہے حکومت کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ غمزدہ خاندان کو میت سمیت انتہائی احترام کے ساتھ انکی آبائی گاؤں میں پہنچا دیتی لیکن افسوس کا مقام ہے کہ طاقتور طبقوں نے آج تک اپنے رویے تبدیل نہیں کیے ہیں۔

اور جو کچھ نواب اکبرخان بگٹی کی میت کیساتھ کیا گیا تھا آج بھی وہی پالیساں جاری وساری ہیں، کامریڈ بانک کریمہ بلوچ کی تدفین سے پہلے کیچ کے تمام راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اس سے مزید نفرتیں جنم لیں گے انہوں نے کہاکہ بلوچ معاشرے اور اسلامی تعلیمات میں عورت کو اعلی مرتبہ حاصل ہے جبکہ آج عورت کی تدفین اور میت کی دیدار میں انکی دشتہ داروں کہ دور رکھا گیا۔

جو غیر مناسب عمل تھا اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں نے ماضی کے رویئے کو ترک نہیں کیا ہے بلکہ آج بھی غلط رویے برقرار رکھی گئی ہیں جس سے عوام کے دلوں میں نفرتیں مزید زیادہ ہونگے۔ مزید کہا گیا کہ اس دردناک گھڑی میں بلوچ قوم غم و صدمے میں ہے ہماری ہمدردیاں خاندان کے ساتھ ہیں۔