|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

تربت: آل پارٹیز کیچ نے اپنے اعلامیے میں کہاکہ بانک کریمہ کی میت کے ساتھ حکومتی رویہ مناسب رویہ نہیں، لوگوں کو جنازے سے دور کرکے خوفزدہ کرنا اور تدفین سے دور رکھنے کی ہم مذمت کرتے ہیں جس سے مزید نفرتیں جنم لیں گے،بلوچستان کے حالات کو سازش کے تحت خراب کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،لوگوں کو خوف وہراس میں رکھنا اور علاقہ کے لوگوں کو علاقے میں جانے سے روکنا قابل مذمت عمل ہے۔

آل پارٹیز کیچ نے اپنے اعلامیے میں کہاکہ بلوچ اور اسلامی روایات میں خواتین کو ایک عظیم مرتبہ وشرف حاصل ہے ایک خاتون کی لاش کیساتھ اس طرح کی غیر مناسب رویہ روا رکھنا اسلامی وبلوچ تعلیمات کے منافی ہے حکومت کے اس رویے پر افسوس بھی ہے اور یہ قابل مذمت بھی ہے. انہوں نے کہاکہ ہماری اطلاعات کیمطابق تمپ ومند اور اسی جانب جانے والے وہاں کے رہائشیوں کو راستوں میں رکاوٹیں ڈال کر روکا گیا۔

سخت سردی میں وہ آگ جلاکر سڑکوں کے کناروں پر بیٹھنے مجبور ہوگئے جس سے سردی کیوجہ سے وہ شدید اذیت وتکلیف میں مبتلاء رہے جبکہ دو دن سے نیٹ ورک بھی بندکرکے کرفیو کاسماں ہے حکومتی غلط پالیسی اور رویوں کیوجہ سے حالات ابتر ہورہیہیں بلوچستان کے مسئلے کو سنجیدگی وسیاسی بنیادوں پر بہتربنانے کیلئے اس طرح کے ماحول پیداکرنا نیک شگون نہیں۔