|

وقتِ اشاعت :   January 26 – 2021

خضدار: خضدارمیں ٹراما سینٹرکو فعال بنانے کی اشد ضرورت ہے ، خضدار قومی شاہراہ پر واقعہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ، جس سے کافی قیمتیں جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

جب کہ ہیڈ انجری سمیت شدید زخمیوں کو خضدار ہسپتال ایمرجنسی وارڈ لایا جاتا ہے ، جو ہسپتال ہسپتال پہنچتے پہنچتے اپنی جان سے ہادھو بیٹھتے ہیں ۔خضدار میں ٹراما سینٹر کی عمارت کی تعمیر دوسال قبل شروع ہوئی تھی اور اب کئی اس عمارت کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے تاہم یہ فعال نہیں ہے ۔ خضدار میں قومی شاہراہ پر قائم ٹراما سینٹر کا قیام بے حد ضروری ہے۔

اس سے ہوگا یہ کہ زخمی اور ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو ابتدائی طبی امداد دینے میں مدد ملے گی اور ان کی جان بچائی جاسکے گی ، اس کے لئے بلوچستان حکومت ، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر صاحب حیثیت رکھنے والے نمائندوں کو کردار ادا کرنے کی بے حدضرورت ہے ۔خضدار میں رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل ، رکن بلوچستان اسمبلی چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری ۔

رکن بلوچسان اسمبلی میر ی ونس عزیز زہری ، رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد اکبر مینگل ،سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکائوٹس ، اور تمام سینیٹرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ حکومتی فنڈز یا ذاتی کوششوں سے خضدار میں قائم ٹراما سینیٹر کو فعال بناکر انسانیت پر احسان عظیم کریں۔