مچھ: میرنادر احمد کرد محمد اکبر کرد لعل محمد کرد نے کہا ہے کہ چند بااثر افراد نے محمد گزی کولپور بولان میں ماربل کے حصول کیلئے مچھ انتظامیہ کو الاٹمنٹ کیلئے درخواست گزاری ہیں جبکہ یہ زمینیں آباؤ اجداد سے کرد قبیلہ کے طائفہ سفر زئی محمد زئی کا مشترکہ جائیداد ہیں محمد گزی میں اراضیات کیلئے کسی بھی الاٹمنٹ کو تسلیم نہیں کیا جائیگا حالیہ الاٹمنٹس کیلئے مشتہراشتہارات کے بعدان پر اعتراض کرتے ہوئے مچھ انتظامیہ کیساتھ تحریری درخواستیں جمع کرادئیے ہیں۔
سازشی عناصر جان بوجھ کر لوگوں کو آپس میں دست گربیان کرانا چاہتے ہیں محمدگزی بولان میں مذکورہ الاٹمنٹس کے درخواستیں فوری منسوخ کیا جائے بصورت دیگر ہم اپنے اراضیات کیلئے قانونی اور قبائلی سطح پر اقدام اٹھانے کی حق محفوظ رکھتے ہیں یہ بات انھوں نے پریس کلب مچھ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ انکے ہمراہ کرد قبیلے کے معتبرین عبدالطیف سمندر خان سید خان لعل محمد غلام رسول عبدالحئی عبدالحکیم ۔
بہادر خان سراج احمد واجد علی مقصود احمد نذیر احمد عزیز اللہ عبدالغفور ودیگر موجود تھے انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں محمد گزی کولپور بولان میں ماربل کہ حصول کیلئے محمد اسلم ولد محمد حسین بخش نے بغرض الاٹمنٹ کول رقبہ تعدادی 09-1974ایکڑز جبکہ میر جان ولد خواستی مچھ نے86-1089ایکڑز اور مسمیان بسمہ اللہ میر جان شیخ ماندہ کلی الماس کوئٹہ نے 74-950 ایکڑز الاٹمنٹ کیلئے مچھ انتظامیہ کو درخواست گزاری ہیں جبکہ محمد گزی بولان کا یہ علاقہ اور زمینیں کرد قبیلہ کا آباؤ اجداد سے مشترکہ جائیدادہیں حالیہ دنوں اخبارات میں محمد گزی بولان میں ماربل کے حصول کیلئے۔
الاٹمنٹس کے دھڑا دھڑ ا اشتہارات مشتہر کیا جارہا ہیجو غیر قانونی و قبائلی روایات کے برخلاف ہیں ہم اپنے تاریخی ،پدری ،موروثی اراضیوں پر کسی الاٹمنٹ کو تسلیم نہیں کریں گے چند لوگوں کے نظر ہماری زمینوں پر لگی ہوئی ہے مختلف طریقے سے ہماری اراضیات کو قبضہ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہیں ۔
ہم انہیں تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری زمینوں کو قبضہ کرنے کی مذموم عزائم سے باز آئے اور وزیراعلی بلوچستان کمشنر نصیر آباد مچھ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ علاقے میں قبائلی تصادم کے خطرے کو ملحوظ خاطر لاتے ہوئے فوری طور پر محمد گزی کے اراضیات پر قبضے اور الاٹمنٹ کیلئے درخواستوں کو منسوخ کرے بصورت دیگر ہم قبائلی اور قانونی سطح پر اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔